Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 128 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
{اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ:تو کیا انہیں اس بات نے ہدایت نہ دی۔} ارشاد فرمایا کہ کیا کفارِقریش کو اس بات نے ہدایت نہ دی کہ ہم نے ان سے پہلے رسولوں کو نہ ماننے والی کتنی قومیں ہلاک کردیں جن کی رہائش کی جگہوں میں یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں اور اپنے سفروں میں ان کے علاقوں سے گزرتے اور ان کی ہلاکت کے نشان دیکھتے ہیں ۔بیشک سابقہ قوموں کو عذاب کے ذریعے ہلاک کر دینے میں ان عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں جو عبرت حاصل کریں اور یہ سمجھ سکیں کہ انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب اور ان کی مخالفت کا انجام برا ہے۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۸، ۳ / ۲۶۹، مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۸، ص۷۰۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.