Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 159 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
159
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(159)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اِنَّ رَبَّكَ: اور بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بیشک آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ہی کافروں پر عذاب نازل کرنے میں غلبے
والا اور ایمان لانے والوں کو نجات دے کر ان پر مہربانی فرمانے والا ہے
جیسا کہ قومِ ثمود نے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلایا تو اللہ تعالٰی نے ان پر ایساعذاب نازل فرمایا جس نے انہیں جڑ سے اکھاڑ کر
رکھ دیا، اس لئے سابقہ قوموں کے عذابات کو پیش ِنظر رکھتے ہوئے آپ کے
حکم کی مخالفت کرنے والوں کو بھی اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۹، ۶ / ۳۰۰)