DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 126 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
124-126

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ(۱۲۴)اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ(۱۲۵)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ(۱۲۶)
ترجمہ: کنزالعرفان
جب ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ۔ بیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں ۔ تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔


تفسیر: ‎صراط الجنان
{اِذْ قَالَ لَهُمْ: جب ان سے فرمایا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ’’عاد‘‘ نے انہیں  ا س وقت جھٹلایا جب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا: ’’تم جس کفر و شرک میں  مبتلا ہو،کیا اس پر تم اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرتے نہیں ۔بیشک میں  اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک ایسا رسول ہوں  جس کی امانت داری تم میں  مشہور ہے اور میں  اللہ تعالٰی کی وحی کا امین ہوں  تو تم مجھے جھٹلانے میں  اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرو اور میں  تمہیں  جو حکم دوں  اس میں  میری اطاعت کرو۔( مدارک،الشعراء،تحت الآیۃ:۱۲۴-۱۲۶، ص۸۲۶، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۲۴-۱۲۶، ۶ / ۲۹۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links