DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 217 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
217

وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ(۲۱۷)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا،رحم فرمانے والا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَوَكَّلْ: اور بھروسہ کرو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنے تمام کام اللہ تعالٰی کے سپرد فرما دیں  جو کہ اپنے دشمنوں  کو مغلوب کرنے اور اپنے محبوب بندوں  کی مدد کرنے پر قادر ہے،ان مشرکین میں  سے یا ان کے علاوہ دیگر لوگوں  میں  سے جوکوئی بھی آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو آپ کی طرف سے اللہ تعالٰی اسے کافی ہوگا۔( ابوسعود، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۷، ۴ / ۱۸۱، ملخصاً)

 توکل کامعنی :

           توکل کامعنی یہ ہے کہ آدمی اپنا کام اس کے سپرد کر دے جو اس کے کام کا مالک اور اسے نفع و نقصان پہنچانے پر قادر ہے اور وہ صرف اللہ تعالٰی ہے جو کہ تمہارے دشمنوں  پر اپنی قوت سے غالب ہے اور اپنی رحمت سے ان کے خلاف تمہاری مدد فرماتا ہے۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۷، ۳ / ۳۹۸)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links