Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 155 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
155

قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ(155)
ترجمہ: کنزالایمان
فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اُس کے پینے کی باری اور ایک معین دن تمہاری باری


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: فرمایا۔} حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم کے مطالبے پر فرمایا: ’’یہ ایک اونٹنی ہے، ایک دن اس کے پینے کی باری ہے، تواس میں  اس کے ساتھ مزاحمت نہ کر و اور ایک مُعیّن دن تمہارے پینے کی باری ہے، تووہ اس میں  تمہارے ساتھ مزاحمت نہ کرے گی۔یہ اونٹنی قوم کے معجزہ طلب کرنے پر ان کی خواہش کے مطابق حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا سے پتھر سے نکلی تھی۔ اس کا سینہ ساٹھ گز کا تھا، جب اس کے پینے کا دن ہوتا تو وہ وہاں  کا تمام پانی پی جاتی اور جب لوگوں  کے پینے کا دن ہوتا تو اس دن نہ پیتی۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۵، ص۸۲۸، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links