DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 172 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
172-173

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ(۱۷۲)وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًاۚ-فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ(۱۷۳)
ترجمہ: کنزالعرفان
پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۔ اور ہم نے ان پر ایک خاص بارش برسائی تو ڈرائے جانے والوں کی بارش کتنی بری تھی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان
{ثُمَّ دَمَّرْنَا: پھر ہم نے ہلاک کردیا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام اور ان پر ایمان لانے والوں  کو نجات دینے کے بعد دوسروں  کو اللہ تعالٰی نے ان کی بستیاں  الٹ کر ہلاک کر دیا اور ان پر پتھروں  کی یا گندھک اور آگ کی خاص بارش برسائی تو جن لوگوں  کو اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرایا گیا اور وہ ایمان نہ لائے، ان پر کی جانے والی یہ بارش کتنی بری تھی۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۲-۱۷۳، ۶ / ۳۰۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links