DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 148 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
146-148

اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ(۱۴۶)فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ(۱۴۷)وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ(۱۴۸)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا تم یہاں (دنیا) کی نعمتوں میں امن و امان کی حالت میں چھوڑ دئیے جاؤ گے؟ باغوں اور چشموں میں ۔ اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم ونازک ہوتاہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان
{اَتُتْرَكُوْنَ: کیا تم چھوڑ دئیے جاؤ گے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مزید نصیحت کرتے ہوئے اپنی قوم سے فرمایا: ’’کیا تمہارا گمان یہ ہے کہ تم دنیاکی نعمتوں  جیسے باغوں  اور چشموں  میں ، کھیتوں  اور کھجوروں  میں  جن کا شگوفہ نرم ونازک ہوتاہے، امن و امان کی حالت میں  چھوڑ دئیے جاؤ گے کہ یہ نعمتیں  تم سے کبھی زائل نہ ہوں  گی،تم پر کبھی عذاب نہ آئے گا اور تمہیں  کبھی موت نہ آئے گی۔ (تمہارا یہ گمان غلط ہے اور ایسا کبھی نہیں  ہو گا۔) (روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۶-۱۴۸، ۶ / ۲۹۷-۲۹۸، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۶-۱۴۸، ص۸۲۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links