Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 138 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
137-138

اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَ(137)وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ(138)
ترجمہ: کنزالایمان
یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی رِیت(رسم ورواج) اور ہمیں عذاب ہونا نہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اِنْ هٰذَا: یہ تو نہیں ۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ قوم نے کہا: جن چیزوں  کا آپ نے خوف دلایا یہ پہلے لوگوں  کی باتیں  ہیں ، وہ بھی ایسی ہی باتیں  کہا کرتے تھے۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ ہم ان باتوں  کا اعتبار نہیں  کرتے اورانہیں  جھوٹ جانتے ہیں ۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ قوم نے کہا:ہماری یہ موت و حیات اور ہماراعمارتیں  بنانا پہلوں  کے طریقہ پر ہے یعنی جس طرح وہ زندہ تھے اسی طرح ہم زندہ ہیں ،جس طرح وہ مر گئے اسی طرح ہم بھی مر جائیں  گے اور جس طرح وہ عمارتیں  بنایا کرتے تھے اسی طرح ہم بھی عمارتیں  بنا رہے ہیں  تو یہ مرنا جینا اور عمارتیں  بنانا کوئی نئی بات نہیں  بلکہ ایسا تو شروع سے ہوتا آ رہا ہے۔( جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۳۷، ص۳۱۴، تفسیرکبیر، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۳۷، ۸ / ۵۲۳، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ:۱۳۷، ص۸۲۷، ملتقطاً)

{وَ مَا نَحْنُ: اور ہمیں  نہیں ۔} قوم نے مزید یہ کہا کہ ہمارے اعمال اور ہماری عادات پر دنیا میں  ہمیں  عذاب نہیں  دیا جائے گا اور نہ مرنے کے بعد ہمیں  اٹھنا ہے اور نہ آخرت میں  حساب دینا ہے۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۳۸، ۶ / ۲۹۶، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۳۸، ص۸۲۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links