Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 78 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
77-81

فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ(77)الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِ(78)وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِ(79)وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ(80)وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِ(81)
ترجمہ: کنزالایمان
بےشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگار ِعالم وہ جس نے مجھے پیدا کیا تو وہ مجھے راہ دے گا اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شِفا دیتا ہے اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْ: بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی 4آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مزید فرمایا: ’’بیشک وہ سب بت میرے دشمن ہیں ،میں  گوارانہیں  کرسکتا کہ میں  یا کوئی دوسرا ان کی عبادت کرے، البتہ پروردگارِ عالَم وہ ہستی ہے جومیرا رب عَزَّوَجَلَّ ہے، میں  صرف اسی کی عبادت کرتا ہوں  کیونکہ وہی عبادت کا مستحق ہے اور اس کے اَوصاف یہ ہیں  کہ وہ مجھے عدم سے وجود میں  لایا اور اپنی طاعت کے لئے بنایا، تو وہی میری رہنمائی کرتا ہے اور مجھے ہدایت پر رکھتا ہے اور وہی مجھے اپنا خلیل بننے کے آداب کی ہدایت دے گا جیساکہ پہلے دین و دنیا کی مَصلحتوں  کی ہدایت فرما چکا ہے، وہی مجھے کھلاتا، پلاتا ہے اور مجھے روزی دینے والا ہے،جب میں  بیمار ہوتا ہوں  تو وہی میرے اَمراض دور کر کے مجھے شفا دیتا ہے اور وہی مجھے وفات دے گا، پھر آخرت میں  مجھے زندہ کرے گا کیونکہ موت اور زندگی اُسی کے قبضہ ِقدرت میں  ہے۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۷-۸۱، ۳ / ۳۸۹، جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۷-۸۱، ص۳۱۲،  مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ:۷۷-۸۱، ص۸۲۲، ملتقطاً)

{وَ اِذَا مَرِضْتُ: اور جب میں  بیمار ہوں ۔} یہاں  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ادب کی وجہ سے بیماری کو اپنی طرف اور شفاء کو اللہ تعالٰی کی طرف منسوب فرمایا اگرچہ بیماری اور شفا دونوں  اللہ تعالٰی کی طرف سے ہوتی ہیں ۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۸۰، ۳ / ۳۸۹) اس سے معلو م ہوا کہ برائی کی نسبت اپنی طرف اور خوبی و بہتری کی نسبت اللہ تعالٰی کی طرف کرنی چاہیے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links