DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah As Saffat Ayat 94 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳦ
اٰیاتہا 182

Tarteeb e Nuzool:(56) Tarteeb e Tilawat:(37) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(182)
Total Ruku:(5) Total Words:(957) Total Letters:(3825)
93-94

فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ(۹۳)فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ(۹۴)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو لوگوں سے نظر بچا کر دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے لگے۔تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے ہوئے آئے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا: تو لوگوں  سے نظر بچا کر انہیں  مارنے لگے۔} جب بتوں  نے بالکل کوئی جواب نہ دیا تو حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو لوگوں  سے نظر بچا کر دائیں  ہاتھ میں  کلہاڑا اٹھا یا اور ان بتوں  کو مارنے لگے یہاں  تک کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بتوں  کو مار مار کر پارہ پارہ کردیا ۔(بحرالمیحط، الصافات، تحت الآیۃ:۹۳،۷ / ۳۵۱، قرطبی،الصافات،تحت الآیۃ:۹۳،۸ / ۷۰،الجزء الخامس عشر،ملتقطاً)

          نوٹ:اس واقعہ کی تفصیل سورۂ اَنبیاء آیت نمبر57،58میں  بیان ہو چکی ہے۔

{فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ: تو کافر اس کی طرف آئے۔} جب کافروں  کو اس بات کی خبر پہنچی تو وہ بہت جلد حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس آئے اور ان سے کہنے لگے کہ ہم تو ان بتوں  کو پوجتے ہیں  اورتم انہیں  توڑتے ہو۔( خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۹۴، ۴ / ۲۱، جلالین، الصافات، تحت الآیۃ: ۹۴، ص۳۷۶-۳۷۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links