باتوں سے خوشبو آئے
بڑا بہادر
خواہِشات کو قابو کرنے والاتنِ تنہا شہر فتح کرنے والے سے بڑا فاتح ہے۔
( ارشادِ منصور بن عمار مَروزی رحمۃُ اللہِ علیہ )
(الکواکب الدُّرّیہ، 1 / 721)
جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی
آدابِ محبّت لوگوں کے سکھانے سے نہیں آتے بلکہ یہ تو اللہ پاک کا خاص عطیہ ہے۔
(ارشادِ معروف بن فیروز کَرخی رحمۃُ اللہِ علیہ )
(الکواکب الدُّرّیہ، 1 / 717)
ہر صورت میں حُقوق کا خیال رکھو
اپنے بھائی کی مروّت پر بھروسا کرکے اس کے حُقوق میں کوتاہی مت برتو۔
(ارشادِ امام شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ )
(الکواکب الدُّرّیہ، 1 / 705)
احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی
خیر و شر کی جمہوری مخالفت ان کی اصل نہیں بدلتی
پسندیدہ چیز پسندیدہ ہی رہے گی چاہے لوگ اسے ناپسند کریں اور ناپسندیدہ چیز نا پسندیدہ ہی رہے گی چاہے سب لوگ اس میں مبتلا ہوں۔(فتاویٰ رضویہ، 28 / 55)
دل کی ضد قبولِ حق کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے
دل میں جب کوئی بات سَما جاتی ہے تو آدمی اپنی عادتِ جاریہ کے خلاف کچھ قبول ہی نہیں کرتا۔ اگر کوئی بات اس کے خلاف پڑھتا ہے تو حلق کے نیچے نہیں اُترتی اور سُنتا ہے تو کان سے آگے نہیں بڑھتی جبکہ لوگوں کو اس ہٹ دھرمی کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔(فتاویٰ رضویہ، 28 / 57)
تقاضائے محبّت
مقتضائے محبّت اتّباع و تصدیق ہے نہ کہ نَزاع و تکذیب۔ (فتاویٰ رضویہ، 28 / 401)
عطّار کا چمن کتنا پیارا چمن
قانون کو فوقیّت دیجئے
اگر واقعی کوئی چور ہاتھ آگیا ہے تب بھی قانون ہاتھ میں لینے کے بجائےاسے قانون کے حوالے کردینا چاہیے۔(مدنی مذاکرہ،6 ربیع الآخِر 1442)
وقت ہر غم کا مرہم ہے
غم آہستہ آہستہ مدھم ہوجاتا ہے اور بندہ Normal Life مىں آجاتا ہے، کیونکہ حالات کے ساتھ صُلح کرنی پڑتى ہے۔ (مدنی مذاکرہ، 13 ربیع الآخر 1442)
نیک صحبت ذوقِ عِبادت کی ناشی ہے
اگر کوئی مخلص، نیک اور عاشقِ رسول بندہ مل جائے تو اُس کی صحبت دونوں جہاں کے لیے سَعادت ہے کیونکہ اس کی صحبت سے عِبادت کا شوق پیدا ہوجائے گا۔ (مدنی مذاکرہ،6 ربیع الآخِر 1442)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی
Comments