متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)


شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)مولانا حافظ محمد فیصل صاحب (متخصص فی الفقہ ، امام و خطیب جامع مسجد شیخ الاسلام ، ساہیوال سرگودھا، پنجاب):اَلحمدُ لِلّٰہ! مجھے پہلے شمارے سے ہی ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر ماہ پڑھنے کی سعادت مل رہی ہے، یہ میگزین میرے علم میں اضافہ کے لیے بہت کارگر ثابت ہوا ہے ، میری خواہش ہے جو بھی مضامین ماہنامہ میں سلسلہ وار شائع ہوئے ہیں ان تمام کو الگ سے کتابی شکل میں شائع کیا جائے، اللہ تعالیٰ مدنی علماء کرام کی انتھک کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

 (2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تمام ہی مضامین دلچسپ اور معنیٰ خیز ہوتے ہیں، جن سے قارئین کو علم و حکمت کا خزانہ ملتا ہے، اس کے دو سلسلے ”آخِری نبی کا پیارا معجزہ“ اور ”روشن ستارے“ نہ صرف رسولِ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی محبّت کو مزید گہرا کرتے ہیں بلکہ صحابۂ کرام   رضی اللہ عنہم  سے عشق و عقیدت میں بھی اضافہ کرتے ہیں، اس میں بیان کردہ معجزات اور ان سے اَخذ کیے گئے نکات قاری کے اندر فکری بیداری اور دینی شعور پیدا کرتے ہیں۔(فرمان علی، کراچی) (3)دینی مطالعے کی عادت بنانے کے لیے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا مطالعہ نہایت مفید ہے کیونکہ اس کے مضامین دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف عنوانات پر مشتمل ہوتے ہیں جس سے اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔(اویس اسلم، سیالکوٹ) (4)نومبر کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت معلوماتی اور شاندار تھا۔(اظہر حسین، حیدرآباد) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2025ء کا مضمون ”صدیقِ اکبر  رضی اللہ عنہ  کی فراست اور معاملہ فہمی“ پڑھا، اچّھا لگا،  مَاشآءَ اللہ  موضوع کا انتخاب اور اندازِ بیان قابلِ تعریف ہے۔(اویس، کراچی) (6)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچّھا لگتا ہے، یہ معلومات کا خزانہ ہے۔(بنتِ اقبال، لاہور) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، اسلامی بہنوں کا ماہنامہ اور بچّوں کا ماہنامہ بھی بہت زبردست ہوتا ہے، اس سے ہمیں بہت راہنمائی ملتی ہے۔(بنتِ احمد عطاریہ، نارووال) (8) مَاشآءَ اللہ  ماہنامہ فیضانِ مدینہ بےمثال تربیتی و اصلاحی میگزین ہے، ہر مضمون لاجواب، پُرکشش ٹائٹل، خوش نُما صفحات کمال اَست، یہ میگزین ہر عمر کے افراد کے لیے یکساں مفید ہے۔(اُمِّ فاطمہ، گاؤں سہاری، تحصیل شکرگڑھ، ضلع نارووال پنجاب) (9)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سب سے اچّھی بات یہ لگتی ہے کہ سُوالات کے جوابات ڈھونڈنے ہی میں پورا رسالہ پڑھ لیا جاتا ہے۔(اُمِّ مسعود الحسن، سیالکوٹ)


Share