سارا سال نیکیوں کی توفیق
رمضان کریم میں اگر کسی کو نیکیوں کی توفیق مل جائے تو سارا سال یہ توفیق (یعنی ہمّت) مِلی رہے گی اور یہ ماہِ مبارک اگر بے دلی و بے فکری کے ساتھ گزرے تو پورا سال اسی طرح گزرنے کا خطرہ ہے۔
(مکتوبات مجدد الف ثانی رحمۃُ اللہِ علیہ، دفتر اول، مکتوب نمبر 162)
مُراد پوری ہو
یَا رَحْمٰنُ 11بار (اوّل آخر ایک بار درود شریف) فرض یا نفل روزہ کھولتے وقت سورج غروب ہونے سے معمولی وقت پہلے پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پڑھ لیجیے اور وقت ہونے پر افطار کر لیجیے ان شآء اللہ الکریم دل کی مُراد پوری ہوگی۔
جو بيمار ہووه
یَاحَیُّ 1000 بار (اوّل آخر ایک بار درود پاک ) پڑھے ان شاء اللہ الکریم صحت یاب ہوگا۔
(شفا ملنے تک روزانہ پڑھنا ہے)
یاد رکھنے کا مدنی نسخہ
جو کسی بات کو یاد رکھنا چاہے وہ یہ دعا پڑھ لے:(ترجمہ پڑھنا ضروری نہیں) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ مُذَکِّرِ الْخَیْرِ وَفَاعِلِہٖ(یعنی تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لیے جو بھلائی یاد دِلانے والا اور بھلائی کرنے والا ہے) ان شآء اللہ اس دعا کی برکت سے وہ بات یاد رہے گی۔
(شرعۃ الاسلام ومفاتیح الجنان،ص372، استنبول)
Comments