دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں
پریٹوریا ساؤتھ افریقہ میں دو دن کا عظیم الشان اجتماع نگران شوریٰ و مبلغینِ دعوت اسلامی نے بیانات کئے
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 اور 17 مئی 2026ء کو Heartfelt Arena Pretoria Gauteng South Africa میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔ اس عظیم الشان اجتماع میں ساؤتھ افریقہ، مختلف ممالک، گرد و نواح اور مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شريك ہوئے۔ تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز ہوا۔ عظیم الشان اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی خالد عطاری، نگران ملاوی مولانا عثمان عطاری مدنی اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مختلف لینگویجز میں وقتاً فوقتاً بیانات کئے اور عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی راہنمائی کی۔ بیانات میں فکرِ آخرت ، اسلام اور پاکیزگی، جماعت کے ساتھ نماز کی اہمیت اور دیگر اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماعات پاکستان بھر سے علمائے کرام اور مدرسین کی شرکت:
یکم تا 03 جون مدرسۃ المدینہ اور 06 تا 08 جون 2026ء کو جامعۃالمدینہ کے زیر اہتمام دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر سے مدارس المدینہ کے کم و بیش 7440مدرسین و ناظمین اور جامعۃ المدینہ کے کم و بیش 3100 اساتذۂ کرام، 1750 دورۂ حدیث و تخصصات کے طلبۂ کرام اور دیگر عملہ شریک ہوا۔ اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔ پاکستان بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام اور مدرسین نے مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور شیخ طریقت امیر ِاہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی شرعی و معاشرتی راہنمائی سے فیض حاصل کیا۔ اجتماعات میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور دیگر اراکینِ شوریٰ نے وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کی تدریسی، انتظامی، تنظیمی و معاشرتی حوالے سے راہنمائی کی۔
حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہ علیہ کا 1296 واں عرس مزار شریف پر قرآن خوانی و محفل کا سلسلہ ہوا:
کراچی کے علاقے کلفٹن کے مشہور صوفی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہ علیہ کے1296 ویں سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے تحت 6جون2026ء کو مزار شریف پر قرآن خوانی کا سلسلہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اس موقع پر مزار شریف پر آنے والے زائرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف دینی کورسز کروائے گئے اور شرکا کو قافلوں میں سفر کا ذہن دیا گیا۔عرس کے دوسرے دن مزار شریف پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ محفل نعت میں مبلغ دعوتِ اسلامی فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہ علیہ کی حیاتِ مبارکہ پر گفتگو کرتے ہوئے اولیائے کرام کی شان بیان کی۔ بعد ازاں عاشقانِ رسول نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
امریکہ کےمختلف اسٹیٹس میں گریجویشن سیریمنی کا انعقادطلبہ میں تحائف اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے:
امریکہ کے اسٹیٹ ٹیکساس (Texas) کے سٹی ہیوسٹن (Houston)، شوگرلینڈ(Sugarland)اوروائلی (Wylie)سمیت دوسرے اسٹیٹ ایلونائی(Illinois)کےسٹی شکاگو(Chicago)میں17مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ میں الگ الگ مواقع پر شعبہ فیضان ویکینڈ اسلامک اسکول کے تحت گریجویشن سیریمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان ویکینڈ اسلامک اسکول کے اسٹوڈنٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول شریک ہوئے جبکہ فیضان ویکینڈ اسلامک اسکول کے ٹیچرزاور ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعدمبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ بیانات کے بعد شعبہ فیضان ویکینڈ اسلامک اسکول کے تحت علم دین سیکھنے والے طلبہ میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
لاہور میں P.H.D اسکالرز کے لئے Meet UPکا انعقاد حاجی شاہد عطاری نےمدنی پھول بیان کئے:
فیضانِ مدینہ، جوہر ٹاؤن لاہور میں آئے ہوئے پی ایچ ڈی (PhD) اسکالرز کے لیے میٹ اَپ (Meetup)کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اسکالرز، ریسرچرز اور ماہرینِ تعلیم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس علمی و فکری MeetUP کا بنیادی مقصد جدید سائنسی و سماجی علوم کے ماہرین (PhD Scholars) اور دینی اقدار کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا اور معاشرے کی نظریاتی و اخلاقی رہنمائی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں اپنے ہم پلہ اور ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے، خود بھی زیادہ سے زیادہ علم دین سیکھنے کی کوشش کرنے، سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مئی2026ء میں غمزدہ خاندانوں اور بیماروں کے نام امیرِ اہل سنت کے دعائیہ پیغامات کی رپورٹ:
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مئی2026ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبہ ”پیغاماتِ عطّار“ کے ذریعے تقریباً 3102 پیغامات جاری فرمائے جن میں 609 تعزیت کے، 2367 عیادت کے جبکہ 126 دیگر پیغامات تھے۔ ان پیغامات میں امیرِ اہلِ سنّت نے بیماروں کی صحت یابی کے لئے دعائیں فرمائیں جبکہ مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔
ہفتہ وار رسائل کی کارکردگی (مئی 2026ء):
شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے ایک مدنی رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلاتے اور پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازتے ہیں۔ مئی2026ء میں دیئے گئے 4 مَدَنی رَسائل کے نام اور ان کی کارکردگی پڑھئے: (1)عجیب آزمائش: 16 لاکھ، 97ہزار 101 (2)دلجوئی کے فضائل: 16 لاکھ، 49ہزار 225 (3)عقل مند باپ:15 لاکھ، 41 ہزار 387 (4)فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت : 10 لاکھ، 33ہزار 284۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ، شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز، کراچی
Comments