شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)مولانا نبیل احمد (متخصص فی الفقہ، استاد، الحمد انسٹیٹیوٹ آف سائنس، ٹاؤن شپ، لاہور): ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت دلچسپ مضامین کا مجموعہ ہوتا ہے، اس کا مطالعہ جہاں انسان کی روحانی راہنمائی کرتا ہے وہیں اس کو فکری اور نظریاتی اساس بھی فراہم کرتا ہے، اس کا مطالعہ روح کی تازگی، آنکھوں کے سرور اور علم میں اضافے کا سبب ہے۔
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(2)میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں سب سے پہلے بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھتا ہوں، اس سے مزہ دو بالا ہوجاتا ہے۔ (احمد رضا، سرائے عالمگیر، پنجاب)(3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بہت اچھا میگزین ہے، اس کے پڑھنے سے بہت سی اسلامی معلومات حاصل ہوتی ہے، دعوتِ اسلامی نے یہ بہت اعلیٰ کام کیا ہے کہ گھر بیٹھے علمِ دین سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ (قدیر کیانی، گوجر خان، پنجاب) (4)ماشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ راہِ علم کے متلاشیوں کے لیے علم کا خزانہ ہے۔(محمد آصف، اسلام آباد) (5)دعوتِ اسلامی کا شائع کردہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ انتہائی معلوماتی اور علم میں اضافہ کرنے والا میگزین ہے۔ (محمد صہیب، لیہ پنجاب) (6)جن چیزوں کے بارے میں علم نہیں ہوتا تھا ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی برکت سے ان کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوجاتی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔(زین عطاری، شیخوپورہ، پنجاب)(7)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت زیادہ پسند ہے، پورے مہینے اس کا انتظار رہتا ہے کہ اگلا ماہنامہ کب آئے گا۔(بنتِ عبدالرحمٰن، بھورے والا، پنجاب) (8)الحمدُ للہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے مطالعہ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، جو غلط فہمیاں ہوتی ہیں وہ امیرِاہلِ سنت کے ملفوظات اور دارُالافتاء اہلسنّت کے سوال جواب سے ختم ہوجاتی ہیں، یہ میگزین بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔(بنتِ منظور عطاریہ، طالبہ جامعۃ المدینہ گرلز، ساہیوال) (9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں سب کچھ ہی اچھا اور بہت اچھا ہے، اس میں روز مرہ زندگی کے ہر معاملے میں راہنمائی ملتی رہتی ہے۔(بنتِ سلمان، کراچی) (10)ویسے تو پورا ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے لیکن مجھے اس میں عبدالحبیب عطاری بھائی کا سفرنامہ بہت اچھا لگتا ہے۔(بنتِ احمد عطاریہ، نارووال، پنجاب) (11)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے گزارش ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بزرگوں کے اشعار کی تشریح بھی شامل کی جائے کلام سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی۔(بنت محمد شفیق عطاریہ، گوجرانوالہ، پنجاب)
Comments