پہاڑ جتنا قرض


حضورِ اکرم گھر والوں کو دَم فرماتے

پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا تو حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مُعَوِّذات (یعنی سورۂ فلق اور سورۂ ناس) پڑھ کر اس پر دم فرماتے۔( مسلم، ص 929،حدیث: 5714)

کوئی چیز نقصان کہ پہنچا سکے:

اللہ پاک کے پیارے پیارے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:

جو شخص صبح و شام تین تین مرتبہ یہ پڑھے گا، تو اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی:

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ

فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْم

(ترجمہ: اللہ کے نام سے جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی سنتا جانتا ہے۔)

(ترمذی، 5/251، حدیث:3399)

(نوٹ: دُعا کے اوّل آخِر ایک ایک بار دُرود شریف پڑھنا ہے۔)

تنگدستی سے بچنے کے لیے:

رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جو مجھ پر روزانہ

 500 بار درود شریف

پڑھ لیا کرے گاوہ کبھی محتاج نہ ہوگا۔

(مستطرف، 2 /508)

پہاڑ جتنا قرض:

ایک مقروض سے مولیٰ علی شیرِ خدا رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جو رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے سکھائے ہیں، اگر تم پر جَبَلِ صِیر(صِیر ایک پہاڑ کا نام ہے) جتنا دَین ( یعنی قرض) ہوگا تو اللہ پاک تمہاری طرف سے ادا کردے گا، تم یوں کہا کرو:

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

(دیکھیے:ترمذی، 5/329، حدیث:3574)


Share