- ہوم
- کتابیں
- اربَعیْنِ حَنفِیَّہ
- حدیث نمبر 39
حدیث مبارکہ
عَنْ أنَسٍ رَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ ، قَالَ رسول اﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ فِیْ جَمَاعَۃٍ ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّیٰ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلّی رَکْعَتَیْنِ کَانَتْ لَہ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَّعُمْرَۃٍ قَالَ قَالَ رسول اﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ ۔ رَوَاہٗ التِّرْمِذِیُّ ( جَامِعُ الْتِرْمِذِیْ ،کِتَابُ الْجُمُعَۃِ ص ۶۰ ۔ )
عن أنس رضی اﷲ تعالی عنہ قال ، قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم من صلی الفجر فی جماعۃ ثم قعد یذکر اللہ حتی تطلع الشمس ثم صلی رکعتین کانت لہ کأجر حجۃ وعمرۃ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم تامۃ تامۃ تامۃ ۔ رواہ الترمذی ( جامع الترمذی ،کتاب الجمعۃ ص ۶۰ ۔ )
حدیث ترجمہ
حضور سراپا نورصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا جو شخص فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کراﷲ عزوجلکا ذکر کرتا ہوا بیٹھا رہے یہاں تک کہ سورج نکل آئے پھردورکعت نماز پڑھے اسے حج اور عمرہ کا ثواب ملتا ہے۔ حضورصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تین بار فرمایا کہ پورے حج و عمرہ کا۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا۔
شرح حدیث
معلوم ہوا کہ نمازِ فجر کے بعد طلوع شمس تک ذکر میں مشغول رہنا بہت اجر رکھتا ہے ۔یہی حضراتِ صُوفیہء کرِامکَثَّرَھُمُ اﷲ تعالیٰکا معمول ہے ۔
ماخذ و مراجع
کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 39