Main Icon

اربَعیْنِ حَنفِیَّہ - حدیث نمبر: 28

حدیث مبارکہ

عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ أنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلَ اﷲ ِ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یَقُوْلُ إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَہ‘ سَبْعَۃُ اَرَابٍ وَجْھُہ‘ وَکَفَّاہُ وَ رُکْبَتَاہُ وَقَدَمَاہُ۔ رَوَاہٗ التِّرْمِذِیْ (جامع الترمذی ۲/۶۱ ، البیھقی ۲/۱۰۱۔)

عن عباس بن عبدالمطلب أنہ سمع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم یقول إذا سجد العبد سجد معہ‘ سبعۃ اراب وجھہ‘ وکفاہ و رکبتاہ وقدماہ۔ رواہ الترمذی (جامع الترمذی ۲/۶۱ ، البیھقی ۲/۱۰۱۔)

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا عباس بن عبدالمطلبرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے انہوں نےرسول اﷲ عَزَّوَجَلَّوصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو سنا فرماتے تھے جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء سجدہ کرتے ہیں ۔ایک منہ اور اس کے دونوں ہاتھ اور دونوں زانواور دونوں قدم ۔اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا اور کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔اور اہل علم کا اسی پر عمل ہے ۔

شرح حدیث

صحیح مسلم( 1) کی ایک روایت میں ابن عباسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمسے مرفوعًا آیا ہےاَلْجَبْھَۃُ وَ الْاَنْفُ وَ الْیَدَیْنِ وَ الرُّکْبَتَیْنِ وَ الْقَدْمَیْنِ۔وہ سات اعضاء پیشانی اور ناک اور دونوں ہاتھ اور دونوں زانواور دونوں قدم آیا ہے ۔جس سے معلوم ہوا کہ پیشانی اور ناک ایک عضو ہے ۔ اگر صرف پیشانی رکھے تو بھی اور صرف ناک رکھے تو بھی سجدہ جائز ہوجائے گا۔ لیکن ایسا کرنا نہ چاہیئے ۔پیشانی اور ناک دونوں لگانا چاہیئے ۔
----------------
∞(1)..الصحیح لمسلم ۱/۱۹۳۔

ماخذ و مراجع

کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 28