- ہوم
- کتابیں
- اربَعیْنِ حَنفِیَّہ
- حدیث نمبر 38
حدیث مبارکہ
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اﷲ عَنْھُمَا قَالَ کُنْتُ اَعْرِفُ اِنْقِضَاءَ صَلوٰۃِ رسول اﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بِالتَّکْبِیْرِ ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ( صحیح البخاری ۱/۱۱۶، الصحیح لمسلم ۱/۲۱۷۔ )
عن ابن عباس رضی اﷲ عنھما قال کنت اعرف انقضاء صلوۃ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم بالتکبیر ۔ متفق علیہ( صحیح البخاری ۱/۱۱۶، الصحیح لمسلم ۱/۲۱۷۔ )
حدیث ترجمہ
حضرت سیدنا ابن عباسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ میں رسول کریم ، رؤف رّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا نماز سے فارغ ہونا تکبیر (کی آواز) سے پہچان لیا کرتا تھا۔
شرح حدیث
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز کے بعد بلند آواز سے تکبیر کہا کرتے تھے ۔یا بلند آواز سے ذکر کیا کرتے تھے۔ جس کی آواز سننے سے معلوم ہوجاتا تھاکہ اب آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز سے فارغ ہوئے ۔یہاں سے ذکرِ جہر کی اجازت نکلتی ہے ۔
ماخذ و مراجع
کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 38