Main Icon

اربَعیْنِ حَنفِیَّہ - حدیث نمبر: 14

حدیث مبارکہ

عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قَالَ اَلتَّیَمُّمُ ضَرْبَۃٌ لِلْوَجْہِ وَضَرْبَۃٌ لِلذِّرَاعَیْنِ إِلیٰ الْمِرْفَقَیْنِ۔ رَوَاہٗ الْحَاکِمُ وَ صَحَّحَہٗ وَ قَالَ الدَّارَ قُطْنِیْ رِجَالُہٗ کُلُّھُمْ ثِقَاتٌ (الدار قطنی۱؍۱۸۱۔ )

عن جابر عن النبي صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم قال التیمم ضربۃ للوجہ وضربۃ للذراعین إلی المرفقین۔ رواہ الحاکم و صححہ و قال الدار قطنی رجالہ کلھم ثقات (الدار قطنی۱؍۱۸۱۔ )

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا جابررضی اﷲ عنہکہتے ہیں کہ رسول کریمصلّی اﷲ علیہ واٰلہٖ وسلّمنے فرمایا کہ تیمّم دو ضربیں ہیں ۔ ایک ضرب منہ کے لئے ایک ضرب دونوں ہاتھوں کے لئے کہنیوں تک۔

شرح حدیث

اس کو حاکم نے روایت کیا اور صحیح فرمایا ۔ دارقطنی نے اس کے راویوں کو ثقہ کہا۔ بیہقی نے اس کی سند کو صحیح کہا ۔دارقطنی نے ابن عمر سے روایت کیا حضورصلّی اﷲ علیہ واٰلہٖ وسلّمنے فرمایا کہ :تیمّم دو ضربیں ہیں ایک چہرہ کے لئے اور ایک دونوں ہاتھوں کے لئے کہنیوں تک۔(1 ) جس حدیث میں تیمم کے لئے ایک ضرب آئی ہے امام نووی نے شرح صحیح مسلم میں اس کا جواب دیا ہے کہ اس حدیث میں مراد تعلیم کے لئے ضرب کی صورت ہے نہ یہ کہ اس کی ایک ہی ضرب سے تیمم ہوجاتا ہے۔-------------------------
∞(1 ) ..سنن الدار قطنی ۱/۲۵۲۔

ماخذ و مراجع

کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 14