- ہوم
- کتابیں
- اربَعیْنِ حَنفِیَّہ
- حدیث نمبر 35
حدیث مبارکہ
مَا مِنْ عَبْدٍ بَسَطَ کَفَّیْہِ فِیْ دُبُرِِکُلِّ صَلوٰۃٍ ثُمَّ یَقُوْلُ اَللّٰھُمَّ إِلٰھِیْ وَإِلٰہَ إِبْرَاھِیْمَ وَإِسْحَاقَ وَیَعْقُوْبَ وَإِلٰہَ جِبْرِِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَ إِسْرَافِیْلَ اَسْئَلُکَ اَنْ تَسْتَجِیْبَ دَعْوَتِیْ فَإِنِّیْ مُضْطَرٌّ وَ تَعْصِمَنِيْ فِیْ دِیْنِیْ فَإِنِّیْ مُبْتَلًی وَتَنَالَنِیْ بِرَحْمَتِکَ فَإِنِّیْ مُذْنِبٌ وَتَنْفِی عَنِّی الْفَقْرَ فَإِنِّیْ مُتَمَسْکِنٌ إِلَّا کَانَ حَقًّا عَلَی اﷲ ِ عَزَّوَجَلَّ اَنْ لاَّ یَرُدَّ یَدَیْہِ خَائِبَیْنِ ۔ ( تُحْفَۃُ الْاَحْوَذِیْ ۲؍۱۷۱۔)
ما من عبد بسط کفیہ فی دبرکل صلوۃ ثم یقول اللھم إلھی وإلہ إبراھیم وإسحاق ویعقوب وإلہ جبریل ومیکائیل و إسرافیل اسئلک ان تستجیب دعوتی فإنی مضطر و تعصمني فی دینی فإنی مبتلی وتنالنی برحمتک فإنی مذنب وتنفی عنی الفقر فإنی متمسکن إلا کان حقا علی اﷲ عزوجل ان لا یرد یدیہ خائبین ۔ ( تحفۃ الاحوذی ۲؍۱۷۱۔)
حدیث ترجمہ
رسول کریمصَلَّی اﷲتَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا یعنی جو شخص ہرنمازکے پیچھے (بعد) ہاتھ پسار (پھیلا )کر یہ دعا پڑھے تواﷲتبار ک وتعا لیٰ پرحق ہے کہ وہ اس کے ہاتھ خالی نہ پھیرے ۔اس حدیث کو حافظ ابوبکر بن السنی نےعمل الیوم واللیلۃمیں روایت کیا۔------------
∞(1).. ترجمہ :اےاﷲ! اے میرے معبود اور اے ابراہیم و اسحٰق اور یعقوب علیہم الصلٰوۃوالسلام کے خدا اور اے جبرائیل و میکائیل اور اسر افیلعلیہم السلامکے رب د! مجھ لاچار کی دعا قبول فرما،اور میں مبتلائے مشکلات ہوں ، میرے دین میں میری حفاظت فرما ، اورمجھ گناہگار پراپنی رحمت نازل فرما اور مجھ سے مفلسی دور کرکہ میں محتاج و مسکین ہوں۔
شرح حدیث
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دُعا مانگنا چاہیئے ۔جو لوگ نماز کے بعد دعا نہیں مانگتے وہ محروم رہتے ہیں ۔ نماز جنازہ بھی من وجہ نماز ہے ۔ حدیث مذکور کا لفظکُلُّ صَلٰوۃٍاس کو بھی شامل ہے ۔ اس لئے نماز جنازہ کے بعد بھی ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا چاہیئے۔
ماخذ و مراجع
کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 35