- ہوم
- کتابیں
- اربَعیْنِ حَنفِیَّہ
- حدیث نمبر 30
حدیث مبارکہ
عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبیُّ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یَنْھَضُ فِي الصَّلوٰۃ عَلٰی صُدُوْرِ قَدَمَیْہِ۔رَوَاہٗ التِّرْمِذِیْ ( جامع الترمذی ۲؍۸۰ ۔)
عن ابي ھریرۃ رضی اﷲ تعالی عنہ قال کان النبی صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم ینھض في الصلوۃ علی صدور قدمیہ۔رواہ الترمذی ( جامع الترمذی ۲؍۸۰ ۔)
حدیث ترجمہ
حضرت سیدنا ابوہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُکہتے ہیں کہ رسول کریم ،رؤف رّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنمازمیں اپنے قدموں کے کنارہ پر کھڑے ہوتے تھے۔
اس کو ترمذی نے روایت کیا۔
شرح حدیث
اسی طرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ابو مالک اشعریرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُنے اپنی قوم کوجمع کیا اور فرمایا کہ سب مرد عورتیں جمع ہو جاؤ میں تمہیں رسول کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نماز سکھاتا ہوں۔ لوگ جمع ہوگئے تو آپ نے نماز شروع کی۔ الحمد اور سورت پڑھ کر رکوع کیا پھر قومہ کیا پھر تکبیر کہی اور سجدہ کرتے ہوئے گرے پھر تکبیر کہی تو سر اٹھایا پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا ۔پھر تکبیر کہی اور اٹھ کھڑے ہوئے یعنی جلسہ نہ کیا۔ اسکو امام احمد نے روایت کیا۔
ماخذ و مراجع
کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 30