Main Icon

اربَعیْنِ حَنفِیَّہ - حدیث نمبر: 18

حدیث مبارکہ

عَنْ حُمَیْدِ الطَّوِیْلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِذَ اسْتَفْتَحَ الصَّلوٰۃَ قَالَ سُبْحَانَکَ اللَّھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ رَوَاہُ الطَّبْرَانِیْ فِیْ کِتَابِہِ الْمُفْرَدِ فِیْ الدُّعَاءِ وَ اِسْنَادُہٗ جَیِّدَۃٌ . ( آثَارَ السُّنَنْ ،نصب الرایۃ۱/۳۲۱ )

عن حمید الطویل عن أنس بن مالک قال کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم اذ استفتح الصلوۃ قال سبحانک اللھم وبحمدک وتبارک اسمک و تعالی جدک ولا الہ غیرک رواہ الطبرانی فی کتابہ المفرد فی الدعاء و اسنادہ جیدۃ . ( اثار السنن ،نصب الرایۃ۱/۳۲۱ )

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا اَنَسرضی اﷲ عنہفرماتے ہیں کہ رسول کریمصلّی اﷲ علیہ واٰلہٖ وسلّمجب نماز شروع کرتے توسُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ اِلٰی آخِرِہٖپڑھتے ۔ اس کو طبرانی نے روایت کیا۔

شرح حدیث

ترمذی (1 )میں حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَاسے بھی ایسا ہی آیا ہے ۔ امام ترمذی لکھتے ہیں کہ اکثر اہل علم تابعین وغیرہم کا اسی پر عمل ہے ۔ حضرت سیدنا عمر وعبداﷲبن مسعودرضی اﷲ عنہمسے اسی طرح روایت کیا گیاہے۔ترمذی ،ابوداؤد،ابن ماجہ، طحاوی میں حضرت سیدنا ابوسعید خدریرضی اﷲ عنہسے بھی اسی طرح آیا ہے ۔ صحیح مسلم میں ہے کہ حضرت سیدنا عمررضی اﷲ عنہبغرض تعلیمسُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ بالجہرپڑھتے(2 )۔جن روایتوں میں بجزسُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّکے دوسری دعائیں آئی ہیں وہ ہمارے نزدیک محمول بر تہجد ہیں ۔ چنانچہ صحیح ابوعوانہ و نسائی میں اس کی تصریح بھی آئی ہے۔ یا محمول بر ابتداء امر(یعنی صاحب شان کام کی ابتداء بسماﷲسے کرنا)۔جیسا کہ شرح منیہ میں ابن امیر حاج نے فرمایا ہے ۔-----------------------
∞(1 )..جامع الترمذی۲/ ۱۱
(2 )..الصحیح لمسلم ۱/۲۹۹

ماخذ و مراجع

کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 18