Main Icon

اربَعیْنِ حَنفِیَّہ - حدیث نمبر: 29

حدیث مبارکہ

اَنَّ رسول اﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مَرَّ عَلَی امْرَأتَیْنِ تُصَلِّیَانِ فَقَالَ إذَا سَجَدْتُّمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ اِلَی الْاَرْضِ فَأِنَّ الْمَرْأَةَ لَیْسَتْ فِیْ ذٰلِکَ کَرَجُلٍ۔ (المراسیل لابی داؤد ۱؍۱۱۸، تلخیص الحبیر ۱؍۲۴۲، السنن لبیھقی الکبری۲ /۲۲۳)

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ والہ وسلم مر علی امرأتین تصلیان فقال إذا سجدتما فضما بعض اللحم الی الارض فأن المرأة لیست فی ذلک کرجل۔ (المراسیل لابی داؤد ۱؍۱۱۸، تلخیص الحبیر ۱؍۲۴۲، السنن لبیھقی الکبری۲ /۲۲۳)

حدیث ترجمہ

کہ رسول کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدو عورتوں پر گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں تو آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایاإِذَا سَجَدْتُّمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِکہ جب تم سجدہ کرو تو اپنے بعض اعضاء کو زمین کے ساتھ چسپاں کرو۔ یعنی پیٹ رانوں کے ساتھ اور ہاتھ زمین کے ساتھ چمٹ جائیں ۔

شرح حدیث

اس حدیث کو ابوداؤد مراسیل میں اور بیہقی سنن میں لائے ہیں ۔ایک دوسری حدیث میں بیہقی نے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ حضورصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا جب عورت سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو اپنی رانوں کے ساتھ لگائے ۔جس سے زیادہ پردہ ہو۔ میں کہتا ہوں اگر چہ پہلی حدیث مرسل ہے اور یہ دوسری ضعیف مگرکوئی صحیح حدیث ایسی نہیں جس میں عورتوں کے مردوں کی طرح رانیں اٹھاکر سجدہ کرنے کا حضورصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حکم دیا ہو ۔اور مرسل اکثر ائمہ کے نزدیک حجت ہے ۔ اور دو مرفوع متصل حدیثیں اس کی تائید میں ہیں ۔نیز حضرت سیدنا علیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُکا قول بھیفَلْتَضُمْ فَخِذَیْھَااور ابراہیم نخعی کا قول جو بیہقی نے نقل کیا ہےکَانَتِ الْمَرْأَۃُ تُؤْمَرُ اِذَا سَجَدَتْ اَنْ تَلْزَقَ بَطَنَھَا بِفَخِذَیْھَا کَیْلاَ تَرْفَعَ عُجْزَتُھَا وَ لاَ تَجَافٰی کَمَا یَجَافَی الرَّجُلُ۔( 1)بھی اسی کا مؤید ہے۔--------------
(1)..ترجمہ: عورت کو حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو اپنی رانوں کے ساتھ ملالے تاکہ اُس کی سرین بلندنہ ہو اور وہ (اپنی)کروٹ جدا نہ کرے جس طرح مرد(اپنی) کروٹ جدا کرتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 29