Main Icon

اربَعیْنِ حَنفِیَّہ - حدیث نمبر: 33

حدیث مبارکہ

إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِیْ صَلَاتِہٖ فَلْیَتَحَرَّ الصَّوَابَ فَلْیُتِمَّ عَلَیْہِ ثُمَّ یُسَلِّمُ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ (الصحیح لمسلم،کتاب المساجد ۱؍۲۱۲۔)

إذا شک أحدکم فی صلاتہ فلیتحر الصواب فلیتم علیہ ثم یسلم ثم سجد سجدتین ۔ متفق علیہ (الصحیح لمسلم،کتاب المساجد ۱؍۲۱۲۔)

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا عبداﷲبن مسعودرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے فرمایا رسول کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے : جب کسی کو نماز میں شک ہو تو صواب کا قصدکرے اور اس پر پورا کرے پھر سلام کہے اور دو سجدے (سہو کے) کرے۔

شرح حدیث

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سجدہ سہو سلام کے بعد کرنا چاہیئے۔ ابو داؤد میں حدیث ہے کہ رسول کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ ہر ایک سہو کے دو سجدے ہیں بعد سلام کے ( 1)، امام اعظمرحمۃ اﷲ علیہکا یہی مذہب ہے ۔
-----------
∞(1)..ابو داؤد ۱؍۱۵۵

ماخذ و مراجع

کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ جلد: 1 , حدیث نمبر: 33