Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Maryam Ayat 51 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰍ
اٰیاتہا 98

Tarteeb e Nuzool:(44) Tarteeb e Tilawat:(19) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(98)
Total Ruku:(6) Total Words:(1085) Total Letters:(3863)
51

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘-اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا(51)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بےشک وہ چنا ہوا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتانے والا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰى:اور کتاب میں  موسیٰ کو یاد کرو۔} اس سے پہلی آیات میں  حضر ت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صِفات بیان کی گئیں  اور اب یہاں  سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صفات بیان فرمائی جا رہی ہیں ، دوسرے لفظوں  میں  ہم یہ کہہ سکتے ہیں  کہ خلیلُ  اللہ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صفات بیان کرنے کے بعد اب  کلیمُ  اللہ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صفات بیان کی جارہی ہیں  ۔

حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پانچ صفات :

            اس رکوع میں  حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پانچ صفات بیان کی گئی ہیں ۔

(1)…آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے چنے ہوئے اور برگزیدہ بندے تھے۔

(2)… آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام رسول و نبی تھے۔

(3)…آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے  اللہ تعالیٰ نے کلام فرمایا۔

(4)…آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کواپنا قرب بخشا۔

(5)…آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خواہش پرآپ کے بھائی حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کونبوت عطاکی ۔

             حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد میں  سے ہیں  اسی لئے ان کا ذکر حضرت اسماعیل عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے پہلے فرمایا تاکہ دادا اور پوتے کے ذکر میں  فاصلہ نہ ہو۔( روح المعانی، مریم تحت الآیۃ: ۵۱، ۸ / ۵۵۹)ورنہ حضرت اسماعیل عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے بہت پہلے کے ہیں۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links