Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Maryam Ayat 16 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰍ
اٰیاتہا 98

Tarteeb e Nuzool:(44) Tarteeb e Tilawat:(19) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(98)
Total Ruku:(6) Total Words:(1085) Total Letters:(3863)
16

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَۘ-اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّا(16)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کتاب میں مریم کو یاد کرو جب اپنے گھر والوں سے پورب(مشرق) کی طرف ایک جگہ الگ گئی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَ:اور کتاب میں  مریم کو یاد کرو۔} اس سے پہلی آیات میں  حضرت زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان ہوا کہ انہیں  بڑھاپے کی حالت میں  اور زوجہ کے بانجھ ہونے کے باجود  اللہ تعالیٰ نے ایک نیک اور صالح بیٹا عطا فرمایا اور یہ واقعہ  اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بہت بڑی دلیل ہے، اب یہاں  سے  اللہ تعالیٰ کی قدرت پر دلالت کرنے والا ایک اور انتہائی حیرت انگیز واقعہ بیان کیا جا رہا ہے، چنانچہ  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ’’اے پیارے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،آپ قرآنِ کریم میں  حضرت مریم  رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا کا واقعہ پڑھ کر ان لوگوں  کو سنائیے تاکہ انہیں  ان کا حال معلوم ہو ، جب وہ اپنے گھر والوں  سے مشرق کی طرف ایک جگہ الگ ہوگئی اوراپنے مکان میں  یا بیت المقدس کی شرقی جانب میں  لوگوں  سے جدا ہو کر عبادت کے لئے خَلْوَت میں  بیٹھیں ۔(مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۱۶، ص۶۶۹-۶۷۰)

حضرت مریم رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا  کی فضیلت:

            مریم کے معنی ہیں  عابدہ، خادمہ۔ آپ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہابچپن سے بیت ُالمقدس کی خادمہ تھیں  اور وہاں  رہ کر  اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتی تھیں  اور حضرت مریم رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہاکے فضائل میں  سے ہے کہ قرآنِ کریم میں  عورتوں  میں  سے صرف آپ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا  کا نامِ مبارک ذکر کیا گیا ہے، نیز آپ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا کی شان کے بارے میں سورۂ اٰلِ عمران میں  فرمایا گیا

’’وَ اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓىٕكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفٰىكِ عَلٰى نِسَآءِ الْعٰلَمِیْنَ‘‘(اٰل عمران:۴۲)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور (یاد کرو) جب فرشتوں  نے کہا، اے مریم، بیشک  اللہ نے تمہیں  چن لیاہے اور تمہیں  خوب پاکیزہ کردیا ہے اور تمہیں  سارے جہان کی عورتوں  پر منتخب کرلیا ہے۔

            نوٹ: حضرت مریم رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا کی ولادت اور پرورش کے واقعات سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 35 تا 37 میں  بیان ہوئے اور آپ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہاکی عبادت و ریاضت کاذکر آیت نمبر 43میں  کیا گیا ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links