Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 101 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
100-101
مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًا(100)خٰلِدِیْنَ فِیْهِؕ-وَ سَآءَ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ حِمْلًا(101)
ترجمہ: کنزالعرفان
جو اس سے منہ پھیرے گاتو بیشک وہ قیامت کے دن ایک بڑا بوجھ اٹھائے گا ۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے اور وہ قیامت کے دن ان کیلئے بہت برا بوجھ ہوگا۔
تفسیر: صراط الجنان
{مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ:جو اس سے منہ پھیرے گا۔} ارشاد فرمایا کہ جو اس قرآن سے منہ پھیرے اور اس پر ایمان نہ لائے اور اس کی ہدایتوں سے فائدہ نہ اٹھائے تووہ قیامت کے دن گناہوں کا ایک بڑا بوجھ اٹھائے گا۔(بغوی، طہ، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ۳ / ۱۹۴)
{خٰلِدِیْنَ فِیْهِ:وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔} یعنی وہ ہمیشہ اس گناہ کے عذاب میں رہیں گے اور وہ قیامت کے دن ان کیلئے بہت برا بوجھ ہوگا۔(خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۰۱، ۳ / ۲۶۳)
یہاں یہ بات یاد رہے ہمیشہ عذاب میں وہ شخص رہے گا جس کا خاتمہ کفر کی حالت میں ہوا ہو گا اور جس کا خاتمہ ایمان پر ہوا وہ اگرچہ کتنا ہی گنہگار ہواسے ہمیشہ عذاب نہ ہوگا۔