Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Taha Ayat 78 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135

Tarteeb e Nuzool:(45) Tarteeb e Tilawat:(20) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(135)
Total Ruku:(8) Total Words:(1485) Total Letters:(5317)
78

فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ فَغَشِیَهُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَهُمْﭤ(78)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے چل پڑا تو انہیں دریا نے ڈھانپ لیا جیساانہیں ڈھانپ لیا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ:تو فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے چل پڑا ۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللہ تعالیٰ کا حکم پا کررات کے پہلے وقت میں  بنی اسرائیل کو اپنے ہمراہ لے کر مصر سے روانہ ہو گئے تو فرعون قبطیوں  کا لشکر لے کر ان کے پیچھے چل پڑا اور جب فرعون اپنے لشکر کے ساتھ دریا میں  بنے ہوئے راستوں  میں  داخل ہوگیا تو انہیں  دریا نے اس طرح ڈھانپ لیا اور اس کا پانی ان کے سروں  سے اس طرح اونچا ہو گیا جس کی حقیقت  اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ، یوں  فرعون اور اس کا لشکر غرق ہو گیا اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنی قوم کے ساتھ فرعون کے ظلم و ستم اور دریا میں  ڈوبنے سے نجات پا گئے۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۷۸، ص۶۹۸، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۷۸، ۳ / ۲۵۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links