Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Haqqah Ayat 1 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴉ
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(78) Tarteeb e Tilawat:(69) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(2) Total Words:(284) Total Letters:(1117)
1-3

اَلْحَآقَّةُ(1)مَا الْحَآقَّةُ(2)وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُﭤ(3)
ترجمہ: کنزالعرفان
یقینی طور پر واقع ہونے والی۔یقینی طور پر واقع ہونے والی کیا ہے؟اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ یقینی طور پر واقع ہونے والی کیا ہے؟


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلْحَآقَّةُ: یقینی طور پر واقع ہونے والی۔} اس سے مراد قیامت ہے کیونکہ قیامت کا آنا درست اور ثابت ہے ،اس کے آنے میں  کوئی شک نہیں  بلکہ اس کا واقع ہونا یقینی اورقطعی ہے اور اس میں  وہ چیزیں  ثابت ہو جائیں  گی جن کا دنیا میں  انکار کیا جاتا ہے جیسے مرنے کے بعد اٹھایا جانا، حساب اور جزاء وغیرہ۔( قرطبی، الحاقۃ، تحت الآیۃ:۱-۲، ۹ / ۱۹۱، الجزء الثامن عشر، جلالین مع صاوی، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۱، ۶ / ۲۲۲۴، مدارک، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۲۷۳، ملتقطاً)

{مَا الْحَآقَّةُ: یقینی طور پر واقع ہونے والی کیا ہے؟۔} یہ سوال قیامت کی عظمت اور بڑائی بیان کرنے کے طور پر ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ قیامت انتہائی عجیب اور عظیم الشّان ہے۔( مدارک، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۲۷۳، ابو سعود، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۵ / ۷۶۰، ملتقطاً)

{وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ: اور تمہیں  کیا معلوم۔} یعنی تم قیامت کی حقیقت کو نہیں  جانتے کیونکہ تم نے ا س کا مشاہدہ نہیں  کیا اور نہ ہی اس میں  موجود ہَولناکیوں  کو دیکھا ہے اور اس کی دہشت،ہَولناکی اور شدّت ایسی ہے کہ انسان کسی طرح ا س کا اندازہ نہیں  لگا سکتا اور نہ ہی کسی کی سوچ اس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔( خازن، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۳۰۲، مدارک، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۲۷۳، ملتقطاً)

            علامہ اسماعیل حقی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  :یہاں  یہ اِحتمال ہے کہ یہ بات دوسروں  کو سنانے کے لئے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہی گئی ہو۔( روح البیان، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۱۰ / ۱۳۱)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links