Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 78 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
78

قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَیْنِیْ وَ بَیْنِكَۚ-سَاُنَبِّئُكَ بِتَاْوِیْلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا(78)
ترجمہ: کنزالایمان
کہا یہ میری اور آپ کی جدائی ہے اب میں آپ کو ان باتوں کا پھیر(بھید) بتاؤں گا جن پر آپ سے صبر نہ ہوسکا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ:کہا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف سے تیسری مرتبہ اپنے فعل پر کلام سن کر حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا ’’ یہ میری اور آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی جدائی کا وقت ہے۔ اب میں  جدا ہونے سے پہلے آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ان باتوں  کا اصل مطلب بتاؤں  گا جن پر آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام صبر نہ کرسکے اور اُن کے اندر جو راز تھے ان کا اظہار کردوں  گا۔( مدارک، الکہف، تحت الآیۃ: ۷۸، ص۶۶۰، جمل، الکہف، تحت الآیۃ: ۷۸، ۴ / ۴۴۶، ملتقطاً)

آیت’’ قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَیْنِیْ وَ بَیْنِكَ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

            اس آیت سے دو باتیں  معلوم ہوئیں :

(1)…اگر اپنا قریبی ساتھی یا ماتحت شخص کوئی ایسا کام کرے جس کی وجہ سے اسے خود سے دور کرنے کی صورت بنتی ہو تو فوراً اسے دور نہ کر دے بلکہ ایک یادو مرتبہ اسے معاف کر دیا جائے اور اس سے درگزر کیا جائے اور ساتھ میں  مناسب تنبیہ بھی کر دی جائے تاکہ وہ اپنی کوتاہی یا غلطی پر آگاہ ہو جائے اور اگر وہ تیسری بار پھر وہی کام کرے تو اب چاہے تو اسے خود سے دور کر دے۔

(2)…اگر اپنے قریبی ساتھی کو خود سے دور کرے تو اسے دور کرنے کی وجہ بتا دے تاکہ اس کے پاس اعتراض کی کوئی گنجائش نہ رہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links