Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 11 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
11-12

فَضَرَبْنَا عَلٰۤى اٰذَانِهِمْ فِی الْـكَهْفِ سِنِیْنَ عَدَدًا(11)ثُمَّ بَعَثْنٰهُمْ لِنَعْلَمَ اَیُّ الْحِزْبَیْنِ اَحْصٰى لِمَا لَبِثُوْۤا اَمَدًا(12)
ترجمہ: کنزالایمان
تو ہم نے اس غار میں ان کے کانوں پر گنتی کے کئی برس تھپکا پھر ہم نے انھیں جگایا کہ دیکھیں دو گروہوں میں کون ان کے ٹھہرنے کی مدت زیادہ ٹھیک بتاتا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{سِنِیْنَ عَدَدًا: گنتی کے کئی سال۔} ارشاد فرمایا کہ جب وہ غار میں  لیٹے تو ہم نے اس غار میں  ان کے کانوں  پر گنتی کے کئی سال تک پردہ لگا رکھا یعنی انہیں  ایسی نیند سلادیا کہ کوئی آواز بیدار نہ کرسکے۔( مدارک، الکھف، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۶۴۲)

اولیاء کی کرامات برحق ہیں :

            اس آیت سے معلوم ہواکہ کراماتِ اَولیاء برحق ہیں ، اصحابِ کہف بنی اسرائیل کے اولیاء ہیں ۔ ان کا کھائے پئے بغیر اتنی مدت زندہ رہنا کرامت ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ کرامت ولی سے سوتے میں  بھی صادر ہو سکتی ہے اور اسی طرح بعد ِموت بھی۔ ان کے جسموں  کو مٹی کا نہ کھانا یہ بھی کرامتِ اولیاء میں  سے ہے۔نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ ضروری نہیں  کہ ولی اپنے اختیار سے کرامت ظاہر کرے اور اسے علم بھی ہو بلکہ بعض اوقات بغیر ولی کے اختیار کے اور بغیر اس کے علم کے بھی کرامت ظاہر ہوتی ہے جیسے اصحاب ِ کہف کے واقعہ میں  ہوا۔

{ ثُمَّ بَعَثْنٰهُمْ: پھر ہم نے انہیں  جگایا۔} ارشاد فرمایا کہ پھر ہم نے اصحاب ِ کہف کو (تین سونو سال کی) نیند کے بعد جگایا تاکہ دیکھیں  کہ ان کے سونے کی مدت کے بارے میں  اختلاف کرنے والے دو گروہوں  میں  سے کون ان کے ٹھہرنے کی مدت زیادہ درست بتاتا ہے۔( روح البیان، الکھف، تحت الآیۃ: ۱۲، ۵ / ۲۲۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links