Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 102 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
102

اَفَحَسِبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ یَّتَّخِذُوْا عِبَادِیْ مِنْ دُوْنِیْۤ اَوْلِیَآءَؕ-اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ نُزُلًا(102)
ترجمہ: کنزالایمان
تو کیا کافر یہ سمجھتے ہیں کہ میرے بندوں کو میرے سوا حمایتی بنالیں گے بےشک ہم نے کافروں کی مہمانی کو جہنم تیار کر رکھی ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَفَحَسِبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا:تو کیا کافر سمجھتے ہیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کافر یہ سمجھتے ہیں  کہ میرے بندوں  جیسے حضرت عیسیٰ، حضرت عزیر عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور فرشتوں  کو میرے سوا حمایتی بنالیں  گے اور ان سے کچھ نفع پائیں  گے؟ ان کایہ گمان فاسد ہے ،بلکہ وہ بندے انہیں  اپنا دشمن سمجھتے اور ان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں ۔( روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ: ۱۰۲، ۵ / ۳۰۳، خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۱۰۲، ۳ / ۲۲۷، ملتقطاً)اور کافروں  کا گمان فاسد ہونے کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، اولیاء رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِمْ  اور ملائکہ، ایمان والوں  کے مددگار ہوکر ان کی شفاعت کریں  گے نہ کہ کافروں  کی۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links