Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zumar Ayat 60 Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﳨ
اٰیاتہا 75

Tarteeb e Nuzool:(59) Tarteeb e Tilawat:(39) Mushtamil e Para:(23-24) Total Aayaat:(75)
Total Ruku:(8) Total Words:(1274) Total Letters:(4795)
60

وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ وُجُوْهُهُمْ مُّسْوَدَّةٌؕ-اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِیْنَ(60)
ترجمہ: کنزالایمان
اور قیامت کے دن تم دیکھو گے اُنہیں جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا کہ اُن کے منہ کالے ہیں کیا مغرورکا ٹھکانا جہنم میں نہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ: اور قیامت کے دن تم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں  کو دیکھو گے۔} یعنی قیامت کے دن تم ان لوگوں  کو دیکھو گے جنہوں  نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا اور اللہ تعالیٰ کی شان میں ایسی بات کہی جو اس کے لائق نہیں  ،اس کے لئے شریک تجویز کئے ،اولاد بتائی اور اس کی صفات کا انکار کیا، اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قیامت کے دن ان کے منہ کالے ہوں  گے۔ کیاان متکبروں  کیلئے جہنم میں  ٹھکانہ نہیں  ہے جو تکبر کی وجہ سے ایمان نہ لائے؟ یقیناً وہیں  ان کا ٹھکانہ ہے۔(مدارک، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۰، ص۱۰۴۴، خازن، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۰، ۴ / ۶۱، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links