DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Az Zumar Ayat 28 Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﳨ
اٰیاتہا 75

Tarteeb e Nuzool:(59) Tarteeb e Tilawat:(39) Mushtamil e Para:(23-24) Total Aayaat:(75)
Total Ruku:(8) Total Words:(1274) Total Letters:(4795)
28

قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ(۲۸)
ترجمہ: کنزالعرفان
عربی زبان کا قرآن جس میں کوئی ٹیڑھا پن نہیں تاکہ وہ ڈریں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا: عربی زبان کا قرآن۔} یعنی اس قرآن کی زبان عربی ہے اور یہ ایسا فصیح ہے کہ جس نے فصاحت و بلاغت کے ماہرترین افراد کو بھی اپنی مثل بنا لانے سے عاجز کردیا اور یہ آیات کے باہمی ٹکراؤ اور اختلاف سے پاک ہے اور اس لئے نازل ہوا تاکہ لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈریں  اور کفر وتکذیب سے باز آئیں ۔( خازن، الزمر، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴ / ۵۴)

            قرآنِ پاک کی یہی شان بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’قُلْ لَّىٕنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِیْرًا‘‘(بنی اسرائیل:۸۸)

ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہوجائیں  کہ اس قرآن کی مانند لے آئیں  تو اس  کا مثل نہ لاسکیں  گے اگرچہ ان میں  ایک دوسرے کا مددگار ہو۔

             اور فرماتا ہے:

’’ اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَؕ-وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوْا فِیْهِ اخْتِلَافًا كَثِیْرًا‘‘(النساء:۸۲)

ترجمۂکنزُالعِرفان: تو کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں  کرتے اور اگریہ قرآن اللہ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے ہوتا تو ضرور اس میں  بہت زیادہ اختلاف پاتے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links