DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Hud Ayat 41 Translation Tafseer

رکوعاتہا 10
سورۃ ﷷ
اٰیاتہا 123

Tarteeb e Nuzool:(52) Tarteeb e Tilawat:(11) Mushtamil e Para:(11-12) Total Aayaat:(123)
Total Ruku:(10) Total Words:(2140) Total Letters:(7712)
41

وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۴۱)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ( نوح نے) فرمایا: اس میں سوار ہو جاؤ۔ اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا اللہ ہی کے نام پر ہے۔ بیشک میرا رب ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{بِسْمِ اللّٰهِ:اللہ ہی کے نام پر۔} حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے جن اَصحاب کو کشتی میں سوار کیا ان سے فرمایا: تم کشی میں سوار ہو جاؤ، اس کا چلنا اور اس کاٹھہرنا اللہ عَزَّوَجَلَّہی کے نام پر ہے۔  حضرت ضحاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ جب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامچاہتے تھے کہ کشتی چلے تو بِسْمِ اللہ فرماتے توکشتی چلنے لگتی تھی اور جب چاہتے تھے کہ ٹھہر جائے  بِسْمِ اللہ فرماتے تو ٹھہر جاتی تھی۔  اس آیت میں یہ تعلیم ہے کہ بندے کو چاہئے جب کوئی کام کرنا چاہے تو اس کو بِسْمِ اللہ پڑھ کر شروع کرے تاکہ اس کام میں برکت ہو اور وہ کامیابی کے حصول کا سبب ہو۔( خازن، ہود، تحت الآیۃ: ۴۱، ۲ / ۳۵۳)

کشتی میں سوار ہونے کی دعا:

             حضرت عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ،میری امت میں سے جو شخص کشتی میں سوار ہوتے وقت یہ پڑھ لے تو وہ ڈوبنے سے محفوظ رہے گا’’ بِسْمِ اللہِ الْمَلِکِ وَ مَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖ وَ الْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ السَّمٰوٰتُ مَطْوِیّٰتٌم بِیَمِیْنِہٖ سُبْحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَOبِسْمِ اللہِ مَجْرٖؔیھَا وَمُرْسٰیہَا اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ‘‘(معجم الاوسط، باب المیم، من اسمہ محمد، ۴ / ۳۲۹، الحدیث: ۶۱۳۶)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links