فیضانِ صحابیات پنڈورہ  روالپنڈی

فیضانِ صحابیات پنڈورہ راولپنڈی

اللہ پاک کے فضل و احسان، آخری نبی  صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ و سلم  کی کرم نوازی اور امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت  برکاتہم العالیہ کی نگاہِ فیض سے اسلامی بہنوں میں فکرِ آخرت کو اجاگر کرنے کے لئے عظیم الشان فیضانِ صحابیات سیدپور روڈ پنڈورہ راولپنڈی کا آغاز20 ستمبر  2021 کو ہوا۔

آفسز کی تعداد:

فیضانِ صحابیات پنڈورہ راولپنڈی کی عمارت میں 4 آفسز قائم ہیں:(1)ڈویژن نگران اسلامی بہن آفس(2)فنانس ڈیپارٹمنٹ آفس(3)ڈونیشن بکس آفس(4)مکتبۃ المدینہ آفس

فیضانِ صحابیات پنڈورہ راولپنڈی میں ہونے والے دینی کام:

*الحمدُللہ اس فیضانِ صحابیات کی عمارت میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

*چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے صبح11 تا دوپہر 1 بجے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے  جس میں کم و بیش 57 طالبات فیضانِ علم سے سیراب ہونے کی سعادت پاتی ہیں۔

*بروز اتوار صبح11تا دوپہر  1بجے تک اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس  میں آخرت کی تیاری کا ذہن دیا جاتا ہے۔

*صبح11 تا دوپہر 1 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات  بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ مدرسات بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت   بھی کرتی ہیں۔

بروز اتوار صبح10تا دوپہر  2بجے تک روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت بھی  فراہم کی جاتی ہے۔


Share