فیضانِ صحابیات بورے والا وہاڑی

فیضانِ صحابیات بورے والا وہاڑی

                             سب سے آخری نبی،محمد عربی صلی اللہُ علیہ و اٰلہٖ و سلم کی کرم نوازی اور امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت  برکاتہم العالیہ کی دعاؤں کے فیضان کو عام کرتا ہوا  اور اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کی دھومیں مچاتا ہوا عالیشان فیضانِ صحابیات مکان نمبر 2 وائے بلاک ہاؤسنگ اسکیم بورے والا وہاڑیکا باقاعدہ افتتاحنومبر 2023 کو رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور فنانس ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ  نگران اسلامی بہن نے فرمایا،جو اسلامی بہنوں کے لئے  ایک بہت ہی حوصلہ افزا بات ہے۔

آفسز کی تعداد:

فیضانِ صحابیات بورے والا وہاڑی کی اس عمارت میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کا  آفس بھی قائم ہے۔

فیضانِ صحابیات بورے والا وہاڑی میں ہونے والے دینی کام:

*الحمدُللہ یہاں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

*چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے ۔

*یہاں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں اسلامی بہنیں اپنے ظاہر و باطن کی اصلاح کا جذبہ لئے پابندی کے ساتھ شرکت کی سعادت پاتی ہیں۔

*شام 5 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ مدرسات بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت   بھی کرتی ہیں۔

بروز ہفتہ دوپہر 1 تا 5 بجے تک روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت بھی  فراہم کی جاتی ہے۔


Share