فیضانِ صحابیات لالہ رخ بستی  پنڈی  واہ کینٹ

فیضانِ صحابیات لالہ رخ بستی پنڈی واہ کینٹ

                             مصطفےٰ کریم صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ و سلم کی کرم نوازی اور امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت  برکاتہم العالیہ کے فیضانِ نظر سے اسلامی بہنوں میں صلوۃ و سنت کا پیغام عام کرتا ہوا شاندار فیضان صحابیات لالہ رخ بستی پنڈی واہ کینٹ کا باقاعدہ افتتاح 17 ستمبر 2023 کو دعوتِ اسلامی کی انٹرنیشنل افئیرز ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہن)کی رکن محترمہ اُمِّ عبدُ اللہ صاحبہ نے فرمایا ۔الحمدُ للہ علی احسانہٖ !اس فیضانِ صحابیات کو قائم ہوئے 3 سال مکمل ہو چکے ہیں ۔

فیضانِ صحابیات  لالہ رخ بستی واہ کینٹ میں ہونے والے دینی کام:

*الحمدُللہ یہاں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ تقریباً ہر ماہ 2 سے 3 شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

*گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی شروعات کو 3 سال مکمل ہوچکے ہیں،اس وقت تعداد 10ہے۔عنقریب 4 بچیاں مدنی قاعدہ اور ایک ناظرہ قرآنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت پائیں گی۔

*بروز بدھ صبح11 تا دوپہر1بجے تک اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے ۔یہ اجتماع تین سال سے جاری ہے۔شرکا کی تعداد  کم و بیش 50 ہوتی ہے۔

*مدرسۃ المدینہ بالغات کی شروعات کو 3 سال مکمل ہوچکے ہیں،اس میں دو درجے لگتے ہیں۔طالبات کی تعداد 16ہے۔ 8  طالبات نے مدنی قاعدہ اور 4 طالبات نے قرآنِ کریم ناظرہ مکمل فرمالیا ہے جن کا ٹیسٹ ہونا  باقی ہے۔

*شعبہ روحانی علاج کا بستہ بروز جمعہ دوپہر 12تا 4بجے تک لگایا جاتا ہے۔

*یہاں سالانہ اجتماعات بھی ہوتے ہیں جن  میں شرکا کی تعداد کم و بیش 50 ہوتی ہے۔


Share