ایک قصہ ہے قرآن سے کورس
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن


ایک قصہ ہے قرآن سے کورس

(اس سلسلے میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جاتی ہیں۔)

بچوں کو کوئی بات سکھانی ہو تو کہانی اور واقعات کے ذریعے سمجھانا ایک مؤثر طریقہ ہے،کیونکہ بچے دلچسپ واقعات کو آسانی سے سمجھتے اور یاد رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تعلیمی میدان میں بھی بچوں کی تربیت کے لیے کہانیوں اور واقعات سے مدد لی جاتی ہے۔

قرآنِ کریم اللہ پاک نے انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے،اس لیے اس میں سابقہ قوموں،انبیائے کرام علیہمُ السّلام  اور مختلف اہم واقعات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ان واقعات میں ہمارے لیے نصیحتیں اور عملی راہ نمائی موجود ہے؛کہیں نیک لوگوں کے کردار سے سبق ملتا ہے اور کہیں سرکش قوموں کے انجام سے عبرت حاصل ہوتی ہے۔

قرآنِ پاک میں صرف سابقہ قوموں اور انبیائے کرام علیہمُ السّلام  کے واقعات ہی نہیں،بلکہ بعض اہم تاریخی واقعات اور جانوروں سے متعلق واقعات بھی بیان ہوئے ہیں۔اس کورس میں قرآنِ کریم کے منتخب واقعات کو آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کرتے ہوئے بچوں کو ان سے حاصل ہونے والے اسلامی اسباق اور عقائد سے روشناس کروایا جاتا ہے۔

موجودہ دور میں بچوں کو درست اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا والدین کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔آج بچے مختلف ذرائع ابلاغ،خصوصاً سوشل میڈیا سے طرح طرح کی کہانیاں اور تصورات سیکھ رہے ہیں۔ایسے ماحول میں ضروری ہے کہ انہیں قرآنِ کریم کے واقعات سے جوڑا جائے تاکہ ان کے ذہن و دل میں اسلامی عقائد اور دینی تعلیمات مضبوط ہوں۔

قرآنِ پاک میں بیان کیے گئے واقعات محض قصے نہیں بلکہ ہدایت،عبرت اور تربیت کا ذریعہ ہیں۔

اس کورس میں انہی واقعات کے ذریعے بچوں کو صحیح اور غلط میں فرق سمجھنے،اللہ پاک کی قدرت پہچاننے اور اسلامی عقائد سیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

کورس میں کن واقعات کو شامل کیا جائے گا؟

* فرعون کا غرور

* حضرت موسیٰ علیہ السلام کے چار معجزات

* ابلیس جن

* منّ و سلویٰ

* فرشتے میدانِ جنگ میں

* حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی

کورس مکمل کرنے کے بعد بچیاں کیا سیکھ سکیں گی؟

اس کورس کے ذریعے بچیاں قرآنِ کریم کے منتخب واقعات کی روشنی میں اہم اسلامی عقائد اور دینی تعلیمات سیکھ سکیں گی۔ انہیں اللہ پاک کی قدرت،انبیائے کرام کے معجزات،فرشتوں اور دیگر بنیادی عقائد کے بارے میں آسان اور دلچسپ انداز میں معلومات حاصل ہوں گی،جس سے ان کے ذہنوں میں درست اسلامی تصورات مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ کورس کون کرسکتی ہے؟

 12 سال سے کم عمر طالبات کے لیے۔

ایڈمیشن کے لئے رابطہ نمبر:

03139292992

03142036541



Share