سیرتِ مصطفٰے ﷺ کورس
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن


سیرتِ مصطفےٰ کورس

(اس سلسلے میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جاتی ہیں۔)

اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تاریخِ انسانی کی سب سے کامل،جامع اور اکمل شخصیت ہیں۔ آپ کی مبارک ذات میں اعلیٰ انسانی اوصاف اور کمالات پوری ہم آہنگی کے ساتھ جمع ہیں۔آپ صرف نبی و رسول نہیں بلکہ داعیِ حق،مصلحِ امت،مدبر حکیم،عظیم قائد،خطیبِ بلیغ،امیرِ ریاست،مربیِ کامل،منصفِ عدل اور مرشدِ برحق بھی ہیں۔ یوں آپ کی ذاتِ اقدس زندگی کے ہر شعبے میں مکمل راہ نمائی فراہم کرتی ہے اور آپ کی سیرت انسانیت کے لیے بہترین عملی نمونہ ہے۔

اس کورس کا مقصد یہ ہے کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بنیادی اور ضروری معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ایک مسلمان اپنے نبی کی سیرت کو سمجھ کر اپنی زندگی اس کے مطابق ڈھال سکے۔ سیرتِ نبوی قرآنِ کریم کے بعد مسلمانوں کے لیے سب سے اہم ماخذ ہے،کیونکہ قرآن احکام بیان کرتا ہے جبکہ ان کی عملی صورت حضور کی سیرت میں نظر آتی ہے۔اسی لیے قرآنِ کریم نے حضور کی زندگی کو ’’اُسوۂ حسنہ‘‘ یعنی بہترین عملی نمونہ قرار دیا ہے۔ایک اُمتی ہونے کے ناطے یہ ضروری ہے کہ ہمیں اپنے نبی کی زندگی کے حالات کا علم ہو۔ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ حضور کی عادات و اخلاق کیسے تھے،حضور کی گفتار اور کردار کیسا تھا،عبادات اور معاملات کیسے تھے اور حضور نے زندگی کے مختلف مراحل میں کن آزمائشوں کا سامنا فرمایا۔اگر ہم اپنے نبی کی سیرت سے واقف نہیں ہوں گی تو ان کے نقشِ قدم پر عمل ممکن نہیں ہو سکے گا۔اس کورس میں حضور کی ولادتِ باسعادت سے لے کر وفاتِ اقدس تک کے تمام اہم مراحلِ حیات شامل کیے گئے ہیں۔اس میں حضور کی ذات و صفات،اخلاقِ کریمانہ، روزمرہ معمولات،دعوت و تبلیغ کے مراحل اور دیگر اہم پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے تاکہ یہ کورس سیرتِ طیبہ کا جامع تعارف اور عملی را ہ نمائی فراہم کرے۔

کورس کے مشمولات:

*پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا دورِ رضاعت*بچپن کے واقعات و برکات*پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے تجارتی سفر*آغازِ وحی*تبلیغِ اسلام کے مراحل* ہجرتِ مدینہ*غزوات و سریات کا بیان*الوداعی حج* شمائلِ مصطفےٰ *قرآنی آیات و شانِ مصطفےٰ*خاندانِ مصطفےٰ۔

کورس کرنے کے بعد آپ کس قابل ہو جائیں گی؟

سیرتِ مصطفےٰ کو پڑھنے سے عشقِ رسول میں اضافہ،دینی شعور کی بیداری اور عملی زندگی میں بہتری آتی ہے۔انسان اپنی ذاتی،خاندانی اور معاشرتی زندگی کو سنتِ نبوی کے مطابق ڈھالنے کے قابل بنتا ہے،جس سے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

کورس کی اہلیت:

یہ کورس ہر وہ اسلامی بہن کر سکتی ہے جس کی عمر کم از کم 13 سال ہو۔اردو زبان لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔

ایڈمیشن کے لئے رابطہ نمبر:

03139292992 03142036541



Share