فیضانِ صحابیات قصور

فیضانِ صحابیات قصور

الحمد للہ مرشدِ کریم کے فیضان سے مالا مال دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مرکز بنام فیضانِ صحابیات نور بیگم مین 9 روڈ محلہ رسول پورہ تحصیل و ضلع قصور کا باقاعدہ افتتاح  0222 میں  مبلغِ دعوتِ اسلامی عبد الماجد عطاری(سٹی ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں) کے مبارک ہاتھوں سے ہوا۔اس  جگہ کا کل رقبہ22 مرلے ہے۔یہ 3 منزلہ عالیشان عمارت 18 کمروں پر مشتمل ہے جس میں 5 بڑے ہالز،شعبہ جات کے آفسز،ایک بڑا کچن اور ایک ڈائننگ ہال ہے۔2021 میں اس عمارت میں علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی بشیر احمد عُرف پپو جٹ صاحب نے ثواب کی نیت سے اپنی مدد آپ کے تحت حفظ و ناظرہ کی کلاسز  شروع کروائیں،مگر جب انہوں نے دعوتِ اسلامی  کے تحت چلنے والے مدارس المدینہ(بوائز/گرلز)اور جامعات المدینہ (بوائز/گرلز)کا مُنَظَّم نظام دیکھا تو اتنے متاثر ہوئے کہ اسی سال اس عمارت کو دعوتِ اسلامی کے حوالے کر کے مدارس المدینہ (گرلز) اور جامعات المدینہ(گرلز)کے لئے وقف کر دیا۔پھر 2022 میں اسلامی بہنوں کا دینی مرکز فیضانِ صحابیات بھی قائم کرنے کی اجازت دے دی ۔

شعبہ جات کی تعداد:

الحمد للہ فیضانِ صحابیات  قصورمیں فی الحال یہ 3  شعبہ  جات  دینِ اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے میں مصروف ہیں:

*مدرسۃ المدینہ(گرلز)

*جامعۃ المدینہ(گرلز)

*دارُ السُّنَّۃ(گرلز)

ہدف:ان شاء اللہ عنقریب  یہاں مزید ایک اور شعبہ بنام فیضان آن لائن اکیڈمی(گرلز) بھی قائم کیا جائے گا۔


Share