مٹا میرے رنج والم یا الہی
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن


مناجات

مِٹا میرے رنج و اَلَم یاالٰہی

مِٹا میرے رنج و اَلَم یاالٰہی

عطا کر مجھے اپنا غم یاالٰہی

جو عشقِ محمد میں آنسو بہائے

عطا کردے وہ چشمِ نَم یاالٰہی

دِکھادے مدینے کی گلیاں دِکھادے

دکھادے نبی کا حَرَم یاالٰہی

مجھے دیدے ایمان پر استقامت

پئے سیّدِ مُحْتشم یاالٰہی

سدا کیلئے ہوجا راضی خدایا

ہمیشہ ہو لُطف و کرم یاالٰہی

میں تحریر سے دِیں کا ڈنکا بجادوں

عطا کردے ایسا قلم یاالٰہی

تُو عطّاؔر کو بے سبب بخش مولیٰ

کرم کر کرم کر کرم یاالٰہی

از:امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ

وسائلِ بخشش،ص 109


Share