فیضانِ صحابیات مکہ ٹاور صدر کراچی
رسولِ کریم صلی اللہُ علیہ و اٰلہٖ و سلم کی کرم نوازی اور امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں کے فیضان سے فیضانِ صحابیات مکہ ٹاور فوارہ چوک،ڈسٹرکٹ صدر،کراچی ایسٹکا سنگِ بنیاد 17 جنوری 2025 اور باقاعدہ افتتاح 17 جنوری 2026 کو انتہائی محترم شخصیت اور ہمارے سروں کی تاج محترمہ بنتِ عطار باجی کے متبرک ہاتھوں سے ہوا جو کہ ہم سب کے لئے ذوق افزا بات ہے۔
آفسز کی تعداد:
اس عمارت میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کا آفس بھی قائم ہے۔
فیضانِ صحابیات مکہ ٹاور صدر کراچی میں ہونے والے دینی کام:
*الحمدُ للہ فیضانِ صحابیات میں رہائشی کورسز،اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے منعقد کیے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ وقتاًفوقتاً اہلِ علاقہ کی سہولت کے پیشِ نظر شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں ۔تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے ان کورسز سے استفادہ کیا۔
*الحمدُ للہ! یہاں ہفتے میں ایک بار درسِ قرآن بھی ہوتا ہے۔
*چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے۔اس وقت مُدَرِّسات2 اور بچیوں کی تعداد45 ہے۔الحمد للہ اب تک 2 بچیوں نے تکمیلِ قرآن کی سعادت پائی ہے۔
*دن 3 تا 5 اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے،جس میں شرکا کی تعداد کم و بیش تعداد 30 سے 40 کے درمیان ہوتی ہے۔
*دوپہر 2 تا 4 مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے۔اس وقت مُدَرِّسات2 اور طالبات کی تعداد37 ہے۔الحمد للہ اب تک3 طالبات قرآنِ کریم مکمل کر چکی ہیں۔
*بروز پیر روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا جاتا ہے۔
Comments