فیضانِ چہل حدیث کورس
(اس سلسلے میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جاتی ہیں۔)
چہل حدیث سے مراد چالیس ایسی منتخب احادیثِ مبارکہ کا مجموعہ ہے جن میں دینِ اسلام کے بنیادی عقائد، عبادات، اخلاق، معاملات اور آدابِ زندگی کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہو۔ علمائے کرام نے صدیوں سے مختلف موضوعات پر چہل حدیث کے مجموعے مرتب کیے ہیں تاکہ مسلمان مختصر وقت میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تعلیمات سے واقف ہو سکیں اور اپنی دینی وعملی زندگی کو سنتِ نبوی کے مطابق ڈھالنے کا جذبہ حاصل کریں۔اسی مقصد کے پیشِ نظر امت کے جلیل القدر محدثین نے عقائد،فضائلِ اعمال،اخلاق،آداب،اذکار اور دیگر اہم موضوعات پر کئی چہل حدیثیں تصنیف فرمائیں،جن سے ہر دور میں طلبہ،علما اور عام مسلمانوں نے یکساں فائدہ اٹھایا۔
فیضانِ چہل حدیث کورس کا بنیادی مقصد طالبات کو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک احادیث کے ذریعے دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کرانا،ان کے دلوں میں محبتِ رسول پیدا کرنا اور سنتِ نبوی پر عمل کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔ قرآنِ کریم نے کئی مقامات پر حضور کی اطاعت اور آپ کے اسوۂ حسنہ کو اختیار کرنے کا حکم دیا ہے،اس لیے احادیثِ مبارکہ کا سیکھنا،سمجھنا اور ان کے مطابق زندگی گزارنا ہر مسلمان کے لیے دنیا وآخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔
اس کورس میں چالیس منتخب احادیث کی تشریح کے ذریعے عقائد،عبادات،اخلاق،معاملات،معاشرت،آداب اور روزمرہ زندگی سے متعلق ضروری اسلامی تعلیمات آسان اور عام فہم انداز میں پیش کی جاتی ہیں،تاکہ طالبات دین کی صحیح سمجھ حاصل کریں، اپنی زندگی کو سنتِ رسول کے مطابق ڈھالیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل کو اپنا شعار بنائیں۔یہ کورس دینی شعور میں اضافہ،اخلاصِ عمل،حسنِ اخلاق،اتباعِ سنت اور دعوتِ دین کے جذبے کو پروان چڑھانے میں معاون ہے۔اسی اہمیت کے پیشِ نظر علمائے کرام نے ہر دور میں حضور کی چالیس احادیث سیکھنے سکھانے کو امت کی اصلاح،سنتِ نبوی کی اشاعت اور دینی تربیت کا نہایت مؤثر ذریعہ قرار دیا ہے۔
کورس کے مشمولات:
*اخلاص*ایمان و اسلام*سنت و بدعت*تقدیر* شفاعت * دم و تعویذات وغیرہ
کورس کرنے کے بعد آپ کس قابل ہو جائیں گی؟
اس کورس کے ذریعے طالبات کے اندر محبتِ رسول،اتباعِ سنت اور عملِ صالح کا جذبہ مزید پروان چڑھے گا،نیز ان کے دینی شعور میں اضافہ ہوگا۔ان شاء اللہ اس کی برکت سے وہ احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سنوارنے اور سنتِ نبوی کے مطابق زندگی گزارنے کا جذبہ حاصل کریں گی،جو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنے گا۔
کورس کی اہلیت
یہ کورس ہر وہ اسلامی بہن کر سکتی ہے جس کی عمر کم از کم 12 سال ہو۔اردو زبان لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔
ایڈمیشن کے لئے رابطہ نمبر:
03139292992 03142036541
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
Comments