فیضانِ صحابیات پاکستانی چوک ڈی جی خان

فیضانِ صحابیات پاکستانی چوک ڈی جی خان

                             اسلامی بہنوں کو تنظیمی طریقہ کار کے مطابق دینی کام کرنے کی تربیت دینے،انہیں سنتوں سے وابستہ کرنے اور دین کی خدمت کا جذبہ فراہم کرنے کے لئے فیضانِ صحابیات پاکستانی چوک ڈی جی خانکا سنگِ بنیاد 2015 کو اور باقاعدہ افتتاح 11 ربیع الثانی کو  مبلغِ دعوت اسلامی و ڈویژن سطح کے ذمہ دار نے فرمایا۔الحمدُ للہ!یہ خوبصورت اور عظیم الشان فیضانِ صحابیات کم  و بیش11سال سے  اپنی برکتیں لٹا رہا ہے۔

آفسز کی تعداد:

اس فیضانِ صحابیات میں3   شعبہ جات کے آفسز قائم ہیں۔

فیضانِ صحابیات پاکستانی چوک ڈی جی خان میں ہونے والے دینی کام:

الحمدُ للہ! فیضانِ صحابیات  میں رہائشی کورسز،اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے منعقد کیے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ وقتاًفوقتاً اہلِ علاقہ کی سہولت کے پیشِ نظر شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔اب تک 8 کورسز کرائے جا چکے ہیں جن سے تقریباً 140 اسلامی بہنوں نے استفادہ کرنے کی سعادت پائی۔

الحمدُ للہ !یہاں پر ہفتے میں ایک دن درسِ قرآن کا سلسلہ  بھی ہوتا ہے۔

چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے عرصہ 2 سال سے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جا رہا ہے۔اس وقت بچیوں کی تعداد 40 ہے۔الحمدُ للہ!اب تک 24 بچیاں ناظرہ قرآنِ پاک ختم کرنے کا شرف پاچکی ہیں۔

بروز جمعہ دن 3 بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے،شرکا کی تعداد  کم و بیش 50 ہوتی ہے۔

3 تا 5 تک مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگ رہا ہے۔طالبات35 اور مدرسات 2ہیں۔الحمدُ للہ!اب تک تقریباً 300 طالبات تکمیلِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

بروز ہفتہ دن 8تا 4 بجے روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا جاتا ہے۔

ایونٹس کے اجتماعات میں 100 سے 150 اسلامی بہنیں شرکت فرماتی ہیں۔


Share