فیضانِ صحابیات خیابانِ صادق سرگودھا
رسولِ کریم صلی اللہُ علیہ و اٰلہٖ و سلم کی کرم نوازی اور امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں کے فیضان سے فیضانِ صحابیات خیابانِ صادق سرگودھا(اسٹریٹ1،فیز4،گلی نمبر4،ہاؤس نمبر 67)کا باقاعدہ افتتاح 26 دسمبر 2025 کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارُ المدینہ عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا۔
آفسز کی تعداد:
الحمدُ للہ !اس عمارت میں ابھی 6 آفسز قائم ہیں۔ان شاء اللہ مستقبل میں 5 شعبہ جات کے مزید آفسز قائم کئے جائیں گے۔
فیضانِ صحابیات خیابانِ صادق سرگودھا میں ہونے والے دینی کام:
*الحمدُ للہ فیضانِ صحابیات میں رہائشی کورسز،اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے منعقد کیے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ وقتاًفوقتاً اہلِ علاقہ کی سہولت کے پیشِ نظر شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔اب تک تقریباً 23 کورسز ہو چکے ہیں۔تقریباً 305 اسلامی بہنوں نے ان کورسز سے استفادہ کیا۔
*الحمدُ للہ !یہاں پر ہفتے میں ایک دن درسِ قرآن کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
*چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے 2 ماہ سے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جا رہا ہے۔
*بروز بدھ اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے،شرکا کی تعداد کم و بیش 20 سے 25 ہوتی ہے۔
*دوپہر 3 تا 4 تک تقریباً 3 ماہ سے 1 مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگ رہا ہے۔شرکا کی تعداد10 ہوتی ہے۔
*بروز اتوار صبح 9 تا دوپہر 1 بجے تک روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا جاتا ہے۔
*سالانہ تقریباً 4 بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ،جن میں شرکا کی تعداد 70 سے 100 کے درمیان رہی۔
*مختلف شعبہ جات کے 3 لرننگ سیشنز ہوئے،شرکت کرنے والیوں کی تعداد کم و بیش 50 تھی۔

Comments