تاثرات و سفارشات
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن


ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن) کے متعلق موصول تاثرات و تجاویز میں سے چند تاثرات و تجاویز ضروری ترمیم و اضافے کے بعد پیشِ خدمت ہیں۔

محترمہ بنتِ عطا ر باجی

الحمدُ للہ!ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور ماہنامہ خواتین بہت بہترین میگزین ہیں۔ماہنامہ خواتین ہر ماہ PDF میں شائع ہوتا ہے۔جب جب  ماہنامے کا مطالعہ رہا بہت اچھا Feel ہوا۔مختلف موضوعات پر علمِ  دین اپنی روشنی بکھیر رہا ہے۔کیا بوڑھا کیا جوان کیا بچے سبھی کے لئے انٹرسٹنگ ماہنامہ ہے۔بالخصوص اس میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ علم کی بہاریں لٹا رہا ہے۔اسلامی بہنوں سے متعلق شرعی مسائل پر مفتیانِ کرام کے بہترین جوابات مطالعے میں آئے۔سبھی کو چاہیے کہ ماہنامہ خواتین خود بھی پڑھیں،اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی مطالعے کی ترغیب دلائیں۔یہ میگزین  علمِ دین حاصل کرنے اور علمِ دین پھیلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

مشورہ:بچوں سے متعلق اسلامک Stories ہونی چاہئیں جنہیں بچے بھی پڑھیں اور والدین اسٹوری کی طرح انہیں پڑھ کر سنائیں۔کوئی دعا بھی لکھی جائے،کوئی سنت بھی بتائی جائے،اس سے بچوں کی اچھی تربیت ہوگی اور انہیں بھی دین کی معلومات ملیں گی۔عورتوں کے لئے گھر کی صفائی ستھرائی اور سلیقہ شعاری  سے متعلق بھی کوئی ٹاپک ہونا چاہیے جس میں باہر کی صفائی سے متعلق بھی مدنی پھول ہوں(جیسے عورتیں گھر کا کچرا باہر رکھ دیتی ہیں،گیلری سے بچوں کے نجس کپڑے اور گندگی پھینک دیتی ہیں وغیرہ)

محترمہ بنتِ سیدساجد علی عطاریہ

(معلمہ فیضانِ رضا سرجانی ٹاؤن کراچی)

ما شاء اللہ!ماہنامہ خواتین کا ہر سلسلہ ہی بہترین ہے لیکن مدنی مذاکرے کا سلسلہ ستاروں کے درمیان چاند کی طرح چمکتا ہے،اللہ پاک اس کی چمک دمک میں اضافہ فرمائے۔دارُ الافتاء اہلِ سنت سلسلے کی تو کیا ہی بات ہے!اس کی برکت سے بہت سی الجھنیں دور جاتی ہیں۔

مشورے:*اگر اسے بصورتِ کتاب شائع کیا جائے تو اس سے مزید فوائد حاصل ہوں گے۔مطالعے کے ساتھ ساتھ مبلغات کے لئے بھی معاون ثابت ہو گا۔*اگر اسے پڑھنے اور لکھنے والیوں کے لئے دعائے عطار شامل کر دی جائے تو ان شاء اللہ پڑھنے والیوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہو گا۔*اس میں کفریہ کلمات کی معلومات پر مشتمل ایک سلسلہ بھی شامل ہونا چاہیے۔

محترمہ بنتِ عبد الحمید  مدنیہ عطاریہ

(لیکچرار،ایم فل اسکالر رائیونڈ)

ماہنامہ خواتین ایک مختصر مگر جامع سلسلہ ہے جس میں آج کے مصروف ترین دور میں مختصر وقت میں کثیر علم کا خزانہ حاصل کیا جا سکتا ہے،بلکہ عمل کا بھی ذہن بنتا ہے۔آج کے پُر فتن دور میں کسی کو با عمل بنانا کمال در کمال ہے۔

مشورہ:میری ناقص رائے ہے کہ عقائدِ اہلِ سنت یا بنیادی عقائد کا ایک مضمون ہونا چاہئے۔سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کے عقائد کو محفوظ کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے بالخصوص عوامِ اہلِ سنت کسی کو بھی سن لیتے ہیں اور بھٹکنے کا خدشہ بڑھ چکا ہے،لہٰذا عقائدِ اہلِ سنت قرآن و حدیث کی روشنی میں شامل  کئے جائیں اور انہیں کتابی شکل دی جائے تاکہ گھر گھر پہنچانا اور تحائف کی صورت میں عوامُ الناس کے ہاتھوں میں دینا آسان ہو۔چیز اگر ہاتھ میں موجود ہو تو انسان پڑھنے کے لئے وقت نکال ہی لیتا ہے۔عقائد کو مضبوط کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے ماہنامہ خواتین کی مدد سے بہت آسانی  سے خدمت لی جا سکتی ہے۔


اس ماہنامے میں آپ کو کیا اچھا لگا! کیا مزید اچھا چاہتی ہیں!اپنے تاثرات(Feedback)،مشورے اور تجاویز اس ای میل ایڈریس mahnamahkhawateen@dawateislami.net پر یا واٹس ایپ نمبر03486422931پر تحریراً بھیج دیجئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* شعبہ ذمہ دار ماہنامہ خواتین


Share