موضوع: خواتین کے لئے اسوۂ رسول( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم) (خصوصی ایڈیشن)
ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن) کے خاص شمارے کے متعلق موصول تاثرات و تجاویز میں سے چندتاثرات و تجاویز ضروری ترمیم و اضافے کے بعدپیشِ خدمت ہیں۔
ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی
تعارف:
یہ ماہنامہ خواتین کا ایک خاص ایڈیشن ہے۔اس کو ضرور حاصل کرنا چاہیے،ان شاء اللہ الکریم پڑھنے کے فائدے ہی ہوں گے۔اسلامی بھائی بھی پڑھیں،گھر میں سب کو پڑھائیں، پڑھ کر سنائیں۔
مضامین و صفحات کی تعداد:
اس میں بہت سارے طرح طرح کے مضامین ہیں ۔اس کے 320 صفحات ہیں۔
اہمیت و افادیت:
320 صفحات کا رسالہ خواتین کے لئے اسوۂ رسول(صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم)خریدیں،اس کو لیں،گھر میں بسائیں، پڑھیں،پڑھائیں،سنائیں،اللہ کرے گا تو بہت معلومات ہوں گی۔اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،بچوں اور بوڑھوں کے لئے ان شاء اللہ الکریم سب کے لئے یہ مفید رہے گا۔اس کو پڑھیں گے تو ان شاء اللہ الکریم آپ سمجھیں گے کہ ایک صفحہ بھی اس کا اگر 675 کا ہو تو بھی مہنگا نہیں ہے۔ظاہر ہے کہ یہ انمول ہیرے ہیں۔ان شاء اللہ الکریم آپ پڑھیں گے تو ایمان تازہ ہوجائے گا۔بے شک یہ مفید ہے اور بہت ساری باتیں اس میں ملیں گی جو دونوں (اسلامی بھائیوں اور بہنوں)کے لئے کام کی ہیں۔
خصوصیت:
پھر اس میں ایک خصوصیت یہ ہے کہ تمام مضامین تقریباً اسلامی بہنوں کے لکھے ہوئے ہیں۔(مدنی مذاکرہ ،14فروری 2026)
محترمہ اُمِّ وقاص عطاریہ
( رکن عالمی مجلس مشاورت و رکن انٹرنیشنل افیئرز دعوتِ اسلامی)
الحمدُ للہ!خواتین کے لئے اسوۂ رسول(صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم) کتاب حاصل کرنے کی سعادت ملی۔ابھی اس کا سرسری مطالعہ کیا ہے،ان شاء اللہ الکریم جلد ہی مکمل مطالعہ کرنے کی نیت ہے۔یہ کتاب ادارے کی ذمہ داران کی محنتوں اور کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس کتاب میں صاحبزادیِ عطار،نگران عالمی مجلسِ مشاورت، نواسیِ عطار،مدنیہ معلمات،طالبات، عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹر نیشنل افئیرز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران سے مضامین تحریر کروانا ماہنامہ کی ذمہ داران کے بارباررابطے کا نتیجہ ہے۔
اس کتاب میں کئی خصوصیات موجود ہیں،مثلاً:بہترین موضوع کا انتخاب،ہر مضمون کے ساتھ تحریر کرنے والی کی کنیت اور دیگر معلومات نے اس کتاب کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ما شاء اللہ الکریم!مرحبا!سب کے ہی مضمون بہت مدینہ مدینہ ہیں۔
اللہ پاک ہمارے شعبہ ماہنامہ خواتین کی مجلس کو مزید برکتیں اور مزید فیضانِ مرشد عطا فرمائے اور ہم اسے ہر اسلامی بہن تک پہنچا نے میں کامیاب ہو جائیں۔اٰمین
محترمہ بنتِ اکرم عطاریہ
(رکن انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
خواتین کے لئے اسوۂ رسول(صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم)نہایت معلوماتی اور جامع کتاب ہے۔اس میں سیرتِ رسول کے حوالے سے عورتوں کے کردار کو بہت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔کتاب میں معلومات کی فراوانی ہے اور یہ راہ نمائی کرتی ہے کہ ایک عورت سیرتِ رسول کی پیروی کیسے کر سکتی ہے۔
یہ ایک عمدہ اور نادر کتاب ہے ، جس میں معاشرتی برائیوں اور موجودہ افکار و سوچوں کے مطابق موضوعات کا بہترین انتخاب ہے۔یہ کتاب ہر دور میں مرد اور عورت دونوں کے لئے ایک کامیاب مسلمان بننے کی راہ دکھاتی ہے۔
محترمہ اُمِّ عزیر عطاریہ
( پاکستان ذمہ دار شعبہ ڈونیشن بکس )
خواتین کے لئے اسوۂ رسول(صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم)بہت بہترین کتاب ہے۔اگر اس کو مکمل پڑھ کر عمل کرنے کی سعادت مل جائے تو نہ صرف آخرت بلکہ دنیا بھی سنور جائے گی۔اس کو پڑھ کر دریا کو کوزے میں بند کر دینے کی مثال دی جا سکتی ہے۔
محترمہ اُمِّ اریحہ عطاریہ
(نگران بلوچستان مشاورت )
میں نے سیرت میگزین کو پڑھا تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اس میں اسلامی بہنوں نے بہت اچھے مضامین لکھے ہیں۔
مشورہ:عرض یہ تھی کہ اس میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بارے میں کوئی ایسا مضمون ہونا چاہئے جس میں حضور کی اپنے گھر والوں اور صحابہ کرام کے ساتھ محبت کو بیان کیا جائے تاکہ اسے پڑھ کر ہماری محبت اور جاگے اور ہم حضور کی محبت میں بے چین ہو جائیں۔آپ پر درود و سلام ہو۔
محترمہ بنتِ طلعت عطاریہ
(ایڈمن مرکزی فیضانِ صحابیات کراچی)
شعبہ ماہنامہ خواتین کی بہترین پیشکش خواتین کے لئے اسوۂ رسول(صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم)کو مجموعی طور پر دیکھا اور مطالعہ کیا۔ الحمدُ للہ!یہ کتاب خواتین کے لئے نہایت مفید، تربیتی اور اصلاحی نوعیت کی ہے۔
اس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک سیرت کے اُن پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جو بالخصوص خواتین کی زندگی سے متعلق ہیں،جیسے گھریلو معاملات، تربیتِ اولاد،صبر و برداشت، حیا،عبادات اور معاشرتی کردار وغیرہ۔
کتاب میں صرف واقعات بیان نہیں کیے گئے بلکہ ان سے حاصل ہونے والے عملی نکات بھی واضح کیے گئے ہیں،جو روز مرہ زندگی میں آسانی سے اپنائے جا سکتے ہیں۔زبان عام فہم ہے، جس کی وجہ سے مختلف تعلیمی پسِ منظر رکھنے والی خواتین بھی آسانی سے سمجھ سکتی ہیں۔
اس کتاب کا بہترین پہلو یہ ہے کہ موجودہ دور کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حل پیش کیے گئے ہیں،جو خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اس کتاب کا سب سے بڑا اور مثبت پہلو یہ ہے کہ یہ کتاب پڑھنے والیوں کے دل میں عشقِ رسول(صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم) اور اتباعِ سنت (صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم)کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
یہ کتاب خواتین کی دینی،اخلاقی اور گھریلو زندگی کو سنوارنے کے لئے ایک بہترین راہ نما ہے۔خصوصاً ایسی بہنوں کے لئے بہت مفید ہے جو اپنی زندگی کو سنتِ نبوی کے مطابق گزارنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔
ما شاء اللہ الکریم!اس کتاب کی ڈیزائننگ اور گرافکس پر بھی خصوصیت کے ساتھ توجہ دی گئی ہے جو پڑھنے والیوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہے۔
اللہ پاک مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور شعبہ ماہنامہ خواتین کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمین
اس ماہنامے میں آپ کو کیا اچھا لگا!کیا مزید اچھا چاہتی ہیں! اپنے تاثرات(Feedback)، مشورے اور تجاویز اس ای میل ایڈریس mahnamahkhawateen@dawateislami.net پر یا اس وٹس ایپ نمبر03486422931 پر تحریراً بھیج دیجئے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* شعبہ ذمہ دار ماہنامہ خواتین
Comments