کفن دفن کورس
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن

فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی جھلکیاں

کفن دفن کورس

(اس سلسلے میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جاتی ہیں۔)

موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جس کا انکار ممکن نہیں۔ انسان خواہ کتنی ہی لمبی زندگی کیوں نہ گزار لے،بالآخر اسے موت کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔جب کوئی انسان اس دارِ فانی سے رخصت ہو جاتا ہے تو اس کے لواحقین اور عزیز واقارب پر اس کے غسل، کفن اور دفن کی ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے۔لیکن دیکھا یہی گیا ہے کہ ان معاملات میں شرعی احکام اور درست طریقۂ کار معلوم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔چنانچہ،

بعض لوگ برادری یا خاندانی رسم ورواج کے مطابق عمل کرتے ہیں،جبکہ بعض اجرت پر پیشہ ور غسل دینے والیوں سے غسل دلواتے ہیں۔ایسی صورتِ حال میں اکثر نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ میت کو بے توجہی کے ساتھ جیسے تیسے غسل دے کر ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یاد رکھئے!ایسا طرزِ عمل میت کے حق میں شدید کوتاہی اور تکلیف پہنچانے کا باعث بنتا ہے،کیونکہ جن چیزوں سے زندہ انسان کو تکلیف ہوتی ہے انہی سے مردے کو بھی تکلیف پہنچتی ہے۔

لہٰذا اپنی عزیزوں اور دیگر مسلمانوں کی خیر خواہی اور سنت کے مطابق میت کے غسل و کفن کا حق ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے احکام اور مسائل سیکھے جائیں،تاکہ کسی اسلامی بہن کے انتقال کے وقت اہلِ خانہ خود آگے بڑھ کر سنت کے مطابق یہ فرائض انجام دے سکیں۔

کورس کی تفصیل مع مشمولات

اسی دینی ضرورت کو مدِّنظر رکھتے ہوئے کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو  میت کے غسل و کفن کے شرعی احکام اور مسنون طریقے سکھائے جا سکیں۔یہ کورس نہ صرف میت کے حقوق درست انداز میں ادا کرنے میں مدد دے گا بلکہ لواحقین کی پریشانی بھی کم کرے گا۔

اس کورس میں سکھایا جائے گا:

* نزع کے وقت کرنے کے اعمال*روح نکلنے کے بعد کے ضروری امور*غسلِ میت کا طریقہ،فضائل اور مسائل* کفن کی اقسام،عورت اور بچے کے کفن کی تفصیل*نوحہ کے احکام *عیادت اور تعزیت کے آداب *ایصالِ ثواب اور فاتحہ کا طریقہ وغیرہ۔ ان شاء اللہ یہ کورس تمام اسلامی بہنوں کے لئے نہایت مفید ثابت ہوگا۔

کورس کرنے کے بعد آپ کس قابل ہو جائیں گی؟

اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد آپ

*شرعی طریقۂ کار کے مطابق ضرورت کے وقت اپنی عزیز واقارب خواتین کے غسل و کفن کے معاملات انجام دینے کے قابل ہو جائیں گی۔*دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ساتھ وابستہ ہو کر مسلمانوں کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت اپنی خدمات بھی سرانجام دے سکیں گی،جو دنیا و آخرت میں بے شمار بھلائیوں کا ذریعہ ہے۔

کورس کی اہلیت

یہ کورس ہر وہ اسلامی بہن کر سکتی ہے جس کی عمر کم از کم  12 سال ہو اور وہ غسل و کفن کے شرعی احکام سیکھنے کا شوق اور جذبہ رکھتی ہو۔اس کے علاوہ کسی خاص تعلیمی قابلیت کی شرط نہیں۔

ایڈمیشن کے لئے رابطہ نمبر:03139292992



Share